in

ٹی 20 ورلڈ کپ : پاکستان کے وہ کھلاڑی جو کوئی میچ کھیلے بغیر کروڑ پتی بن گئے

ٹی 20 ورلڈ کپ : پاکستان کے وہ کھلاڑی جو کوئی میچ کھیلے بغیر کروڑ پتی بن گئے

کراچی(ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ میں محمد حسنین اور خوشدل شاہ بغیر میچ کھیلے کروڑپتی بن گئے جب کہ ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں کو 114امریکی ڈالر کا یومیہ الائونس دیا گیا۔ورلڈکپ فائنل میں پاکستان کو انگلینڈ کیخلاف 5 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا،اس ناکامی کے باوجود کھلاڑیوں کے اکائونٹس میں

ایک کروڑ روپے سے زائد رقم منتقل ہو گی۔آئی سی سی نے رنرز اپ ٹیم کو فاتح سے آدھی انعامی رقم 8 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا تھا،سپر12 مرحلے کی3 فتوحات کے 40،40 ہزار ڈالر کے لحاظ سے ایک لاکھ 20 ہزار ڈالر گرین شرٹس کو ملیں گے۔

ٹورنامنٹ کے دوران آئی سی سی نے ہر کھلاڑی کو 125 آسٹریلوی ڈالر (83 امریکی ڈالر) کا یومیہ الائونس دیا، سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت پی سی بی نے اس میں 31 امریکی ڈالر کا اضافہ کر کے 114 کے لحاظ سے ڈیلی الائونس ادا کیا۔مجموعی طور پر ورلڈکپ سے گرین شرٹس کو تقریبا 10 لاکھ ڈالر (22کروڑ 22لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) ملیں گے۔

پی سی بی کے ترجمان نے بتایا کہ طویل عرصے سے رائج پالیسی کے مطابق انعامی رقم کھلاڑیوں میں مساوی تقسیم ہو گی،چونکہ فخر زمان نے بھی انجرڈ ہونے سے قبل ایک میچ میں حصہ لیا لہذا وہ بھی رقم کے حقدار ہوں گے،اس کا مطلب یہ ہوا کہ انعام کے 17 حصے ہوں گے،16

کرکٹرز اور ایک سپورٹ اسٹاف کو ملے گا۔محتاط اندازے کے مطابق ایک کھلاڑی کے حصے میں ایک کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد رقم آئے گی، محمد حسنین اور خوشدل شاہ بغیر میچ کھیلے خطیر معاوضہ پائیں گے،فخرزمان اورآصف علی کو ایک،ایک جبکہ حیدر علی کو 2 میچز کھیلنے پر ہی بھاری رقم ملے گی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انڈے سے نظر بند اتارنے کا طریقہ

سرسوں کے تیل میں یہ کیپسول ملا کرسفید بالوں پر لگائیں پھر اس کا کمال دیکھیں