in

پاکستان کا نیا ٹی ٹوئنٹی کپتان کسے ہونا چاہیے؟

پاکستان کا نیا ٹی ٹوئنٹی کپتان کسے ہونا چاہیے؟

پاکستان کا نیا ٹی ٹوئنٹی کپتان کسے ہونا چاہیے؟ محمد عامر نے اپنی پسند بتا دی

آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کی بازگشت سنائی دے رہی ہے جبکہ بعض کرکٹ مبصرین اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کا مشورہ بھی دے رہے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اختتام سے قبل ہی یہ قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ ایونٹ کے بعد کچھ تبدیلیاں تو ضرور کی جائیں گی جبکہ موجودہ کپتان بابر اعظم پر ذمہ داریوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کیلئے نیا کپتان مقرر کرنے کی باتیں بھی کی جا رہی ہیں۔

اسی حوالے سے اسپورٹس جرنلسٹ نے سوشل میڈیا پر محمد رضوان، شاداب خان، شان مسعود اور شاہین آفریدی کی تصاویر لگا کر یہ سوال اٹھایا کہ آپ کے خیال میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نیا کپتان کسے ہونا چاہیے اور کیوں؟

اس ٹوئٹ کے جواب میں فاسٹ بولر محمد عامر نے تبصرہ کرتے ہوئے آل راؤنڈر شاداب خان کا نام لیا۔

عامر نے شاداب خان کا نام لینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’شاداب خان بولنگ کر سکتا ہے، بیٹنگ کرسکتا ہے اور فیلڈنگ بھی اچھی ہے، وہ کھیل کی صورتحال کو بہت اچھی طرح سمجھتا ہے۔‘

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم وطن واپسی کیلئے آسٹریلیا سے روانہ ہوگئی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کیلا کھانے سے جسم کا کونسا حصہ بڑا ہوتا ہے؟ شرمائیں مت, آج جان لیں

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مشکل وقت میں یہ دعائیں پڑھا کرتے تھے