in

وکیل کو کاٹنےوالے کتے کو زہر کا ٹیکا لگا دیا گیا ‎

نیشنل نیوز! ڈیفنس میں وکیل پر حملہ کرنے والے دونوں پالتو کتوں کو فریقین کے درمیان ہونے والے صلح نامے کے تحت زہر کا انجکشن دے کر مار دیا گیا ۔ڈیفنس میں وکیل پر 2 پالتو کتوں کے حملے کے واقعے میں کتوں کے مالک نے صلح نامے پر عملدرآمد کرتے ہوئے انھیں زہر کا انجکشن لگوا کر مار دیا ۔

ذرائع کے مطابق زہر کا انجکشن لگانے کے بعد پالتو کتوں کی ہلاکت پر ان کا مالک افسردہ حالت میں ان کے پاس بیٹھا رہا۔ گزشتہ ماہ ڈیفنس میں ہمایوں خان نامی شہری کے پالتو کتوں نے سینئر وکیل مرزا اختر علی پر حملہ کر کے انھیں شدید زخمی کر دیا تھا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی جس میں دونوں کتوں کو وکیل پر حملہ کرتے دیکھا گیا تھا جبکہ واقعے کا مقدمہ بھی پولیس نے درج کیا تھا تاہم بعدازاں مدعی اور کتوں کے مالک کے درمیان صلح ہوگئی تھی جس کا صلح نامہ بھی منظر عام پر آگیا تھا ۔ جس کے تحت مالک کو اپنے دونوں کتوں کو زہر کا ٹیکہ لگا کر مارنا تھا۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کتوں کو زہر کا ٹیکہ لگا کر مارنے کے بعد ان کا مالک غم سے نڈھال اپنے پالتو کتوں کے پاس بیٹھا ہوا ہے۔ جبکہ سوشل میڈیا پر کتوں کو اس طرح مارے جانے پر عوام کافی غم و غصے کا اظہار کر رہی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سینکڑوں لڑکے لڑکیوں کی خفیہ کیمروں سے ویڈیو بنانے کا انکشاف۔۔یہ گھٹیاکام کون کررہاہے؟رپورٹ وزیراعظم کوپیش

نکاح پڑھانے والوں کو ایک ملین ، معروف ٹک ٹاکرکی ملالہ یوسفزئی کو شادی کی پیشکش