in

کیا واقعی ثاقب نثار عمران خان کے خلاف پریس کانفرنس کرنے جارہے ہیں؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

کیا واقعی ثاقب نثار عمران خان کے خلاف پریس کانفرنس کرنے جارہے ہیں؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نجی ٹی وی دنیا نیوز کے صحافی محمد عمران نے کہا کہ گزشتہ روز سے اشاروں میں یہ کہا جارہا ہے کہ شاید سابق چیف جسٹس ثاقب نثار جلد کوئی پریس کانفرنس کرنے والے ہیں اور یہ پریس کانفرنس پی ٹی آئی لانگ مارچ کیلئے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ثاقب نثار صاحب سے میری بات ہوئی ہے انہوں نے ان تمام افواہوں کو رد کردیا ہے،محمد عمران کے مطابقق ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ وہ اپنی عاقبت سنوارنا چاہتے ہیں خراب نہیں کرنا چاہتے،کسی بھی طرح کی پریس کانفرنس کا کوئی ارادہ نہیں ۔

انکے مطابق غریب مظلوموں کیلئے مفت قانونی امداد کا کام کررہا ہوں اور اسی سے مجھے دلی سکون ملتا ہے، بے بنیاد پراپیگنڈہ بند ہونا چاہئیے ۔۔واضح رہے کہ صحافی طارق متین نے اپنے وی لاگ میں کہا تھا کہ عمران خان کے خلاف اگلے 4سے 5 دنوں میں ماضی قریب کی ایک انتہائی شخصیت پریس کانفرنس کرنیوالی ہے اگر اس شخصیت کو رام کرلیا گیا

تو۔طارق متین کے مطابق وہ شخصیت کہے گی کہ عمران خان 2018 میں مقبول نہیں تھے اسے الیکشن جتوایا گیا ہے۔طارق متین کا مزید کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ اس شخصیت کی پریس کانفرنس میں لفظ فتنہ بھی استعمال ہو اور وہ شخصیت معافی مانگ لے گی کہ میں بھی عمران خان کو لانچ کرنیوالوں میں شامل تھا۔نوازشریف سے بھی معافی مانگتے ہیں، قوم سے بھی مانگتے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پنجاب میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت،قوم کےلیے خوشی کی خبرآگئی

خالی پیٹ کھجور کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ کرشماتی فوائد جان کر آپ سبحان اللہ کہ اُٹھیں گے