in

نس پر نس چڑھ جائے تو جان ہی نکال دیتی ہے۔۔ جانیئے فوری طور پر راحت پانے کے چند آسان طریقے

نس پر نس چڑھ جائے تو جان ہی نکال دیتی ہے۔۔ جانیئے فوری طور پر راحت پانے کے چند آسان طریقے

نس پر نس چڑھنا ایک بہت عام سا عمل ہے، لیکن جب بھی جسم کے کسی حصے میں نس چڑھ جائے تو جان ہی نکال دیتی ہے اور اس کو فوری ٹھیک کرنا بہت مشکل عمل بن جاتا ہے تاہم جب تک یہ ٹھیک نہ ہو آپ کچھ بھی کرنے کے قابل نہیں رہتے۔

نس پر نس کیوں چڑھتی ہے؟

نس پر نس چڑھ جانے کے مختلف اسباب ہو سکتے ہیں سب سے پہلے ان اسباب کے بارے میں جاننا بے حد ضروری ہے کیونکہ اصل سبب کو دور کر کے ہی آپ کسی بھی بیماری کو جڑ سے ختم کر سکتے ہیں، جیسےکہ ٹانگوں میں درد جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے اس ہی طرح نس پر نس چڑھنا جسم میں آئرن کیلشیم وٹامن ڈی یا پوٹاشیم اس کی اہم ترین اسباب میں شامل ہے۔

اس کے علاوہ کسی بھی نشہ آور چیز کا استعمال کر نا مثلاً کہ شراب نوشی یا تمباکو نوشی کی کثرت کی وجہ سے بدن میں سردی بڑھ جاتی ہے اور جسم کا نچلہ حصہ کمزوری کا شکار ہو جاتا ہے تو یہ بھی نسوں کی کمزوری اور ٹانگوں، پنڈلیوں کی جکڑن کا سبب بنتی ہے۔

اگر رات کو سوتے وقت پاؤں کی نس چڑھ جائے تو کوئی شخص اسے برداشت نہیں کر سکتا، لیکن ایک بہت ہی آسان گھریلو علاج سے اسے فوری طور پر ٹھیک کیا جا سکتا ہے، وہ کون سا آسان اور گھریلو طریقہ ہے آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

نس پر نس چڑھ جائے تو کیا کریں؟

اگر آپ کی نس پر نس چڑھ جاتی ہے تو آپ کی جس پاؤں کی نس چڑھی ہے اسی طرف کے ہاتھ کی بیچ کی انگلی کے ناخن کے نچلے حصہ کو دبائیں اور چھوڑیں۔

اس عمل کو بار بار دہرائیں اور ایسا تب تک کریں جب تک نس ٹھیک نہ ہوجائے۔

جس پاؤں کی نس چڑھی ہو اس ہی ہاتھ کی بیچ والی انگلی کے ناخن کے نچلے حصے یعنی انگلی کے پور کو دبانے سے نسوں میں ایک پریشر بنتا ہے جس سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور پاؤں کی نس میں بھی آرام آتا ہے۔

اس کے علاوہ نیم گرم پانی میں نمک ملا کر اس میں دس منٹ تک پاؤں رکھنے سے پاؤں کی سوزش اور پٹھوں کی اکڑن میں آرام آتا ہے جبکہ نسوں کا کھچاؤ بھی ختم ہو جاتا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چاچا کا آخری ٹوئٹ کیا تھا؟ افتخار احمد کا آخری ٹوئیٹ دھوم کیوں مچا رہا ہے؟

میں شادی کا کھانا ضائع نہیں ہونے دوں گی ۔۔