in

آئرلینڈ نے 2 بار کی ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز کو T20 ورلڈ کپ سے باہر کردیا

آئرلینڈ نے 2 بار کی ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز کو T20 ورلڈ کپ سے باہر کردیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ کے 11 ویں میچ میں آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز

کو 9 وکٹ سے ہرادیا۔ ہوبارٹ میں کھیلے گئے اس میچ میں شکست کے بعد ویسٹ انڈیز ٹی

ٹوئنٹی ورلڈ کے سپر 12 مرحلے میں کوالیفائی نہ کرسکی اور 2 مرتبہ کی چیمپین ٹیم پہلے مرحلے میں ہی باہر ہوگئی۔ ہوبارٹ میں آئرلینڈ

نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا گیا 147 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 18 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

آئرلینڈ کے اوپننگ بیٹر پال اسٹرلنگ نے 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں

5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈین بیٹر برینڈن کنگ 62 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کے بعد جنرل باجوہ نے بھی اپنی مدت ملازمت سے متعلق بڑا اعلان کردیا

برطانوی خاتون افسر جیل میں پاکستانی کو دل دے بیٹھی نوجوان کےلیے کیا کرتی رہی