کمال کمال کمال ، میں نے پہلے ہی کہا تھا اس پاکستانی جیسا کوئی کھلاڑی نہیں۔۔ مائیکل وان
کمال کمال کمال ، میں نے پہلے ہی کہا تھا اس پاکستانی جیسا کوئی کھلاڑی نہیں۔۔ مائیکل وان
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر مائیکل وان کسی بھی تعریف کے محتاج نہیں ہیں ، ان کا شمار بے باک تبصرے کیے
جانے والے کمنٹیٹر میں ہوتا ہے ، دنیا کا جو کھلاڑی اچھا کھیلتا ہے ، وہ کھل کر اس کی تعریف کرتے ہیں ، چاہے ان کا تعلق دنیا کے کسی بھی ٹیم سے ہو ،
ان کی نصبت اگر بھارتی کمنٹیٹر کو دیکھا جائے تو وہ صرف اپنے کھلاڑیوں کی تعریفیں کرتے نظر آتے ہیں ،
اور ان کے علاوہ کوئی دوسرا کھلاڑی انہیں سپر اسٹار نظر نہیں آتا ۔مگر مائیکل وان ان سب سے الگ نوعیت کے کمنٹیٹر ہیں ،
اور کھل کر داد دیتے ہیں ۔انگلینڈ کمنٹیٹر مائیکل وان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم جیسا کوئی کھلاڑی پیدا نہیں ہوا ،
یہ ایک لاجواب کھلاڑی ہے ، انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں بابر اعظم کی شاندار سنچری کی تعریف کی ، سوشل میڈیا کے اوپر ایک ٹویٹ کی کہ اب الفاظ ختم ہو گئے ہیں،
بابر اعظم کی تعریف کرتے کرتے۔ بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں پہلی سنچری تھی۔ سوشل میڈیا اوپر سابق انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے بھی بابر اعظم کی کھل کر تعریف کی۔