in

اگر آپ پاکستان میں رہتے ہوئے راتوں رات امیر بننا چاہتے ہیں تو یہ پانچ پیشے اپنا لیں

اگر آپ پاکستان میں رہتے ہوئے راتوں رات امیر بننا چاہتے ہیں تو یہ پانچ پیشے اپنا لیں

امیر بننے کی تعریف ہر انسان کی دوسرے سے مختلف ہو سکتی ہے۔ کسی انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کا اپنا مکان ہو گاڑی ہو اور اس کی جیب میں اتنے پیسے ہوں کہ وہ پورا مہینہ آرام سے گزار سکے تو وہ خود کو امیر سمجھ سکتا ہے- جب کہ کچھ افراد کے نزدیک امارت کا مطلب محل نما پوش علاقے میں کوٹھی، جدید ترین ماڈل کی گاڑی ، نوکروں کی فوج اور بھاری بھرکم بنک بیلنس ہو تو اس کے نزدیک یہی امارت کی دلیل ہوتی ہے- تاہم اس بات کو سب تسلیم کریں گے کہ آسودگی کی خواہش ہر انسان کے دل میں ہوتی ہے اور ایسی صورتحال سے ہر کوئی بچنا چاہتا ہے جسے شاعر نے کچھ اس طرح سے بیان کیا ہے

 زيست مفلس کی ردا ہو جیسے
 سر ڈھانپو تو پاؤں کھلتے ہیں

پاکستان میں امیر بننے کے شارٹ کٹ

عام طور پر کامیابی حاصل کرنے کا راستہ مشکل اور طویل ہوتا ہے ۔ جس کے حصول کے لیے سخت ترین محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ مگر بعض طریقوں سے کامیابی کا راستہ کچھ آسان بنایا جا سکتا ہے مگر یاد رہے کہ یہ طریقے صرف پاکستان کے لوگوں کے لیے ہی ہیں-

1: سیاست

پاکستان کے اندر سیاست میں قدم رکھنے کے لیے اور ایم پی اے اور ایم این اے کے الیکشن کو جیتنے کے لیے بھاری رقم کی ضرورت ہوتی ہے مگر یہ صرف ون ٹائم انویسمنٹ ہوتی ہے۔ اگر آپ جلد از جلد کامیاب ہونا چاہتے ہیں اور امیر بننا چاہتے ہیں تو اپنی رقم سیاست میں لگا دیں اگر آپ الیکشن جیت جاتے ہیں تو پھر یہ رقم نہ صرف سود کے ساتھ واپس ہو جائے گی بلکہ ہمیشہ کے لیے ایسے راستے کھل جائيں گے جس کے بعد آپ کے پیسے میں راتوں رات اضافہ ہی ہوگا- اس کی مثال کے طور پر ہمارے سیاست دان موجود ہیں جن کے اثاثوں میں سیاست میں آنے کے بعد ہمیشہ اضافہ ہی دیکھا گیا ہے-

2: میڈیا

سیاست کے بعد پاکستان میں جس شعبے میں سب سے زيادہ کمائی ہے وہ میڈيا کا شعبہ ہے۔ یہاں مراد نیوز رپورٹر سے نہیں ہے بلکہ یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو پالیسی ساز ہوتے ہیں۔ چاہے وہ نیوز پروگرام کرنے والے ہوں یا صف اول کے اداکار ان کے لیے پیسے کمانا بہت آسان لگتا ہے- کیرئیر کا آغاز بھلے ایک پرانے سے موٹر سائيکل سے ہوا مگر کامیاب ہوتے ہی ان کے آگے پیچھے پیسے کی ریل پیل شروع ہو جاتی ہے۔ بڑا گھر، بڑی گاڑی اور بڑا بنک بیلنس سب کچھ اس شعبے میں موجود ہے اسلیے اگر کوئی جلد امیر بننا چاہتا ہے تو اس شعبے میں بھی قسمت آزما سکتا ہے-

3: رئيل اسٹیٹ کا کاروبار

پاکستان کی زمین سونا اگلتی ہے یہ ایک زمانے میں زراعت کے بارے میں کہا جاتا تھا مگر اب یہ تعریف تھوڑی سی بدل گئی ہے اور لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ زمین خرید کر بیچنا کبھی بھی نقصان کا سودا نہیں ہے تو اپنا سرمایہ اور جمع پونجی تھوڑی ہوشیاری کے ساتھ اس کاروبار میں لگا کر کسی سوسائٹی کا آغاز کر دیں- کچھ ہی عرصے میں آپ پاکستان کی حکومت سے بھی زیادہ امیر ہو جائیں گے۔ پاکستان میں ایسے کئی رئيل اسٹیٹ سے تعلق رکھنے والے کاروباری موجود ہیں جنہوں نے بہت ہی کم وقت میں اس شعبے میں بڑا نام اور اس سے بھی زيادہ پیسہ کمایا ہے-

4: سرکاری نوکری

اگر آپ ذہین ہیں تو ایک دو سال لگا کر مقابلے کا امتحان سی ایس ایس پاس کر لیں اس کے بعد بڑی گاڑی ہاتھ باندھے نوکر سب کچھ آپ کی دسترس میں ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ ملنے والی طاقت اور پاور اس کے علاوہ ہو گا ایک امتحان پاس کرنے سے بندہ راتوں رات زیرو سے ہیرو اسی شعبے میں ہو جاتا ہے-

5: کسی امیر شخص کی قربت اختیار کر لیں

امیر بننے کا ایک اور آسان راستہ جو گزشتہ دنوں دکھائے جانے والے ڈرامے پری زاد میں بھی دکھایا گیا جس میں ایک امیر آدمی کی قربت کے نتیجے میں پری زاد راتوں رات امیر ہو گیا تھا تو یہ راستہ بھی جلد امیر بننے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ امیر انسان کی قربت کیسے حاصل کرتے ہیں-

مذاق سے قطع نظر حقیقت یہ ہے کہ اگر حقیقی معنوں میں کامیابی اور خوشی کی تمنا ہے تو اپنے حصے کی محنت ضرور کریں اور اس کے بعد اپنے نصیب پر چھوڑ دیں جو آپ کے نصیب میں ہوگا وہ آپ کو ضرور ملے گا اس کے لیے کسی غلط راستے کا انتخاب نہ کریں-

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کیا بچوں کی خاطر مجبوری میں حلالہ جائز ہے اگر آپ کو نہیں پتا تو جانیے اس آرٹیکل میں

پی ٹی آئی کے جلسوں میں گزشتہ 8 سالوں سے رونے والی ’ نادیہ خٹک‘ دراصل کون ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں