in

کھانا کھاتے ہوئے لوگ اچانک سمندر میں جا گرے ۔۔ دو دریا پر ریسٹورنٹ پانی میں گر گیا، کئی افراد ڈوب گئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کھانا کھاتے ہوئے لوگ اچانک سمندر میں جا گرے ۔۔ دو دریا پر ریسٹورنٹ پانی میں گر گیا، کئی افراد ڈوب گئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی میں دو دریا پر واقع فوڈ سٹریٹ جہاں دن ہو یا رات، صبح ہو یا شام کسی بھی وقت آپ مزے دار کھانے، ٹھاٹیں مارتے ہوئے

سمندر کے پُر لطف نظارے کرنے کے ساتھ کھاتے ہیں۔ یہاں اکثر فیملییز بھی آتی جاتی رہتی ہیں لیکن آج صبح یہاں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے۔

دو دریا پر واقع ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کے لیے فیملییز اور کچھ نوجوان لڑکے گئے لیکن اچانک ریسٹورنٹ پانی میں گر گیا۔

کیونکہ کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے باعث دو دریا کے تمام ریسٹورنٹس کی لکڑیاں گل چکی ہیں۔ جس کی وجہ سے

آج ایک ریسٹورنٹ پانی میں گر گیا۔ حادثے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے اور کئی لوگ پانی میں ڈوب گئے تھے، جن کو فوری ریسکیو کرکے بچا لیا گیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ آپ بھی اگر اس جگہ جانے کا ارادہ کر رہے ہیں تو اس کو ترک کر دیں

کیونکہ بارش کا موسم ہے اور مسلسل بارش کے باعث کسی بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑے، اس سے بہتر ہے گھر میں بحفاظت رہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بال ٹوٹ رہے ہیں یا بڑھتے نہیں ہیں تو لگائیں وٹامن ای کا کیپسول بتائے گئے طریقے سے اور بڑھائیں انہیں جتنا مرضی چاہیں اُتنا

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما بارے افسوسناک خبر