in

دانیا کو بھی شادی کی پیشکش ہو گئی

دانیا کو بھی شادی کی پیشکش ہو گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر ملتان سے تعلق رکھنے والے ندیم ملک کی ویڈیو خوب وائرل ہوگئی ہے جو کہ دانیہ شاہ سے شادی کے لیے امید لگائے بیٹھا ہے۔

ندیم ملک نے شیروانی پہن لی اور شادی کا کمرہ بھی سجا لیا ہے مگر اب تک دلہن کا انتظار ہے کیونکہ دلہن عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ ہیں۔ ندیم کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت پہلے بھی لڑکیوں کی زندگی برباد کر چکا ہے۔

دانیہ کی زندگی بھی برباد کر دی ہے،عامر اور دانیہ کے بیچ اختلافات کے بعد مجھے لگتا ہے کہ مجھے میری محبت مل جائے گی، وہ میرا پیار ہے۔ ندیم نے کہا کہ آپ میری آواز بنیں اور دانیہ تک پہنچائیں،

میں دانیہ سے بے حد پیار کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پہلی بار دانیہ کو اس وقت دیکھا جب ہم دوستوں کے ساتھ شادی کے فنکشن میں گئے اور میری اچانک دانیہ پر پڑی تھی،

مجھے اس وقت نہیں پتہ تھا کہ وہ دانیہ ہے۔ ندیم کا کہنا تھا کہ میں نے بہت کوشش کی کہ اس لڑکی سے بات کروں مگر دوست کے کہنے پر رُک گیا لیکن جب سوشل میڈیا پر تصویر دیکھی

تو مجھے برا محسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میں درگاہ جاتا تھا، علماء سے ملتا تھا اور پوچھتا تھا کہ کیا دانیہ میرے نصیب میں ہے؟ تو وہ مجھے خوش خبری دیتے تھے کہ وہ آپ کو ملے گی، دانیہ میں آپ کو شدت سے محسوس کر رہا ہوں۔ ندیم کا کہنا ہے کہ دانیہ میں نے تمہارے لیے گھر لیا ہے،

شادی کا کمرہ تیار ہے، شیروانی بھی پہنی ہوئی ہے۔ ندیم نے بتایا کہ میرے پاس دانیہ کی تصویر ہے جس سے میں باتیں کرتا ہوں، اپنے سرہانے اسے سلاتا ہوں کیونکہ یہ میری سچی محبت ہے،

یہاں تک کے دانیہ کے لیے منہ دکھائی بھی دینے کی تیاری کر لی ہے جس میں 20 تولہ سونے کا ہار، ملتان کا ایک بنگلہ، آڈی کار ہے۔ ندیم نے ساتھ ہی عامر لیاقت کو بھی پیغام دیا

کہ یہ شیطانیت چھوڑ دیں، آپ اپنی بیٹی کی عمر کی لڑکی سے شادی کر رہے ہیں، توبہ کریں اور آئندہ ایسی کسی معصوم لڑکی کی زندگی کو برباد مت کریں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کیا آپ جانتے ہیں کہ اسد عمر اورعامر لیاقت کا آپس میں کیارشتہ ہے۔۔۔حیران کن انکشاف نے پاکستانی عوام کو دنگ کردیا

تم اسکول کے سب سے اچھے بچے تھے ۔۔ جب جج کی ملاقات اپنے دوست سے مجرم کے روپ میں ہوئی تو عدالت میں ہی اس کے ساتھ کیا کیا؟