in

ماں کی میت بیٹا پھولوں سے سجی ایمبولینس میں لے کر گھر آیا ۔۔ ان ماؤں کے عظیم بیٹے جن کی محبت اور خدمت دیکھ کر کسی کی بھی آنکھیں نم ہو جائیں

ماں کی میت بیٹا پھولوں سے سجی ایمبولینس میں لے کر گھر آیا ۔۔ ان ماؤں کے عظیم بیٹے جن کی محبت اور خدمت دیکھ کر کسی کی بھی آنکھیں نم ہو جائیں

ماں جیسی عظیم ہستی کا کوئی نعمل البدل نہیں ہوسکتا جو اپنی اولاد کو ہر مشکل وقت سے بچاتی اور ان کے بڑے ہونے تک پرورش کرتی ہے۔

آج کے معاشرے میں ویسے تو کم ہی دیکھا جاتا ہے کہ بوڑھی ماؤں کو ان کی اولاد عزت و احترام اور پرسکون ماحول دے یا ان کا خیال رکھیں۔

لیکن آج ہم اُن خوش نصیب ماؤں کے بیٹوں کے بارے میں ذکر کریں گے جنہوں نے اپنی والدہ کو وہ عزت دی اور خدمت کی کہ شاید آج کوئی ایسا سوچ بھی نہ سکتا ہو۔

ماں کی میت پھولوں سے سجی ایمبولیس میں لے کر آنے والا بیٹا:

یہ وہ بیٹا ہے جس کی والدہ بہت خوش نصیب تھی جنہیں اللہ نے محبت کرنے والا بیٹا عطا کیا۔خدمت گزار شخص کی والدہ کانام گلزار تھاجن کی وفات گذشتہ برس ہوئی۔ گلزار بی بی کی وفات پر ان کا بیٹا پھولوں سے سجی ایمبولینس میں میت لے کر گھر آیا تھا۔ گلزار کے بیٹے نے ایک انٹرویو میں

اپنی والدہ کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئےکہا تھا کہ میں نے سوچا کہ انہیں خوبصورت انداز سے رخصت کریں۔ میری کوشش ہوتی تھی کہ میں سب سے پہلے اپنے والدین کو پوچھوں۔ میں نے کبھی بھی اپنے والدین کو کسی بھی قسم کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔

ماں کے پاؤں دھو کر وہی پانی پینے والا بیٹا:

یہ وہ بیٹا ہے جو سوچتا ہے کہ ماں کے پیروں تلے جنت ہوتی ہے تو اس لیے اپنی والدہ کے پاؤں دھو کر وہ پانی پی لیتاہے۔ یہ ایک خوبصورت عمل اور ماں سے محبت کی بہترین مثال ہے۔ یہ نادر علی ہیں

جو صبح سویرے اٹھ کر اپنی والدہ کے پیر دھوتے ہیں اور وہی پانی پی لیتے ہیں۔ انہوں نے انٹرویو میں بتایا کہ وہ دس سال سے یہ کام کررہے ہیں۔ نادر علی کا کہنا تھا کہ انہیں والدی کی اس انداز سے خدمت کر کے دلی تسکین ملتی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بچیوں کو گود لیا مگر شادی نہیں کی کیونکہ ۔۔ اِن 3 مشہور سیلیبریٹیز نے آج تک شادی کیوں نہیں کی؟ وجہ جان کر آپ کو بھی حیرانی ہوگی

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی ماضی کی یہ مشہور اداکارائیں آج کتنا بدل گئیں؟ دیکھ کر پہچاننا مشکل ہوجائے