in

نیوٹرل تو آپ ہو نہیں سکتے ، ادھر رہنا ہے یا ادھر ، فیصلہ کر لیں ۔۔۔۔ تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما نے صاف صاف کہہ دیا

نیوٹرل تو آپ ہو نہیں سکتے ، ادھر رہنا ہے یا ادھر ، فیصلہ کر لیں ۔۔۔۔ تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما نے صاف صاف کہہ دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  طاقت سے ملک بند تو کر سکتے ہیں تاہم چلا نہیں سکتے،طاقتوں کے لیے یہی پیغام ہے کہ اب قوم بدل چکی اب آپ بھی بدلیں۔

مراسلہ پہلی بار آیا اور نہ ہی رجیم چینج پہلی بار ہوا، ایک طرف امریکا کا مفاد ہے کہ اسرائیل کو متعارف کرایا جائے تو دوسری طرف امریکا چاہتا ہے کہ اس خطے میں بھارت کی اجارہ داری کو قبول کریں۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہخرم دستگیر کا سب کو شکریہ ادا کرنا چاہیے انہوں نے سب کا ابہام دور کر دیا، انہوں نے کہا کہ ہم تو سزائیں دیکھ رہے تھے اس لیے عمران خان کو چھوڑ نہیں سکتے تھے

اور عمران خان بہت بڑی سازش کرنے والے تھے۔اسد عمر نے کہا کہ خرم دستگیر نے بتایا کہ جو آرمی چیف تبدیل ہونا تھا اس کے بعد آزاد عدالتیں اور احتساب نہیں بچنا تھا، اس کے بعد من مانی کر کے سب کو اندر پھینک دیا جانا تھا۔

جبکہ سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عسکری ادارہ نہ چاہتا تو ہماری حکومت نہیں گر سکتی تھی۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سابق وزیر کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ پاکستانی سیاست کی پلیئر ہے، وہ کیسے نیوٹرل ہوسکتی ہے؟ فواد چوہدری نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ یا اِدھر ہوگی یا اُدھر ہوگی، اِن کو فیصلہ کرنا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا

کہ پاکستان کی ستر پچھتر سال کی تاریخ میں فوج اور عدلیہ دونوں پولیٹیکل پلیئر ہیں، یہ ایسے ہی ہم مانتے ہیں کہ پولیٹیکل پلیئر نہیں ہیں، یہ علیحدہ بات ہے، دل بہلانے کے لیے ہم یہ کہنا شروع کر دیں کہ وہ پولیٹیکل پلیئر نہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایسا اعزاز حاصل کر لیا جو پہلے صرف بینظیر بھٹو کے پاس تھا ۔۔۔

ایک ساتھ 31 کلو وزن کم ۔۔۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکاروں نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا