in

کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے ، حکومت نے پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی

کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے ، حکومت نے پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی

کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے ، حکومت نے پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی ۔۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ،ای سی سی نے بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے خوشخبری دے دی رپورٹ کے مطابق سوہنی دھرتی پروگرام کے تحت اب سے

جو رقم بیرون ملک پاکستانی ترسیل کرینگے اس کے بدلے ان کو پوائنٹس ملیں گے ۔ان پوائنٹس کے عوض وہ پی آئی اے کا ٹکٹ، موبائل فون کی ڈیوٹی، انشورنس کا پریمیئم، پاسپورٹ کی فیس، شناختی کارڈ کی فیس اور یوٹیلیٹی سٹور سے خریداری کر سکیں گے ۔ پروگرام کے تحت جو پاکستانی ہمیشہ کے لئے پاکستان آئیں گے وہ پوائنٹس کے عوض کیش بھی وصول کر سکیں گے ۔اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر کو ان کی ضرورت کے حساب سے 3 لاکھ ٹن گندم فراہم کی جانے کی منظوری دی گئی۔یوٹیلیٹی سٹورز کو مزید 2 لاکھ 80 ہزار ٹن گندم کی فراہمی کی منظوری ۔ رپورٹ کے مطابق اس سے آٹے کی قیمت میں استحکام ہوگا اور مہنگائی میں کمی واقع ہوگی ۔ای سی سی اجلاس میں بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹس میں کپاس کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا۔ کسانوں کو اس سال کپاس کی مد میں جائز منافع اور قیمتیں مل رہی ہیں جس سے ان کی قوت خرید میں اضافہ ہوگا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تحریک انصاف میں سب کچھ تبدیل ہو سکتا ہے عثمان بزدار کبھی تبدیل نہیں ہو گا ،

ائیر ہوسٹس شادی کیوں نہیں کرتی؟ جانیں ان کے بارے میں 3 ایسے راز جو سب کو حیران کر دیتے ہیں