in

پیٹرول 236روپے فی لیٹر تک جا پہنچا؟ خبر نے شہریوں کے ہوش اڑا دیئے

پیٹرول 236روپے فی لیٹر تک جا پہنچا؟ خبر نے شہریوں کے ہوش اڑا دیئے

 پٹرول کی قیمت میں بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے ، انڈیا میں مسلسل دوسرے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ، نئی دہلی میں پٹرول 30 پیسے اور ڈیزل کی 35 پیسے قیمت بڑھا دی گئی ہے ۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق

بھارتی دارلحکومت دہلی میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت 102.94 بھارتی روپے(236 روپے پاکستانی )ہو گئی ہے جبکہ ڈیزل 91.42 بھارتی روپے (210 روپے پاکستانی )کر دی گئی ہے ۔اس کے علاوہ بھارت کے معاشی کیپٹل ممبئی میں پٹرول کی قیمت 108.96 بھارتی روپے جبکہ ڈیزل 99.17 بھارتی روپے تک پہنچ گیاہے ۔لکھنؤ میں بھی قیمت تین اعداد میں پہنچ چکی ہے جو کہ شہر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیکھنے میں آیا ہے ، پٹرول 100.01 بھارتی روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔بھارت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں صوبوں کی جانب سے عائد ٹیکسوں کی شرح اور فریٹ چارجز کو مد نظر رکھ کر جاری کی جارتی ہے ۔دوسری جانب پاکستان میں بھی یکم اکتوبر سے حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں چار روپے اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 127.30 روپے ہو گئی ہے ۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت دو روپے اضافے کے بعد 122 روپے 4 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل 8 روپے 82 روپے مہنگا ہونے کے بعد 99 روپے 51 پیسے فی لیٹرہو گیاہے ۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

قیمت پاکستانی چکا رہے ہیں اور چکاتے رہیں گے ،

700 پاکستانیوں میں سے درجن بھر کے 5 ملین ڈالر کے اثاثے نکلے ٗ اہم انکشافات