in

مہنگے گھی یا آئل کی جگہ کونسی چیزیں استعمال کی جاسکتی ہیں اور گھی گھر پر کیسے بنائیں؟

مہنگے گھی یا آئل کی جگہ کونسی چیزیں استعمال کی جاسکتی ہیں اور گھی گھر پر کیسے بنائیں؟

دنیا کرونا کے لاک ڈاؤن کے بعد اب بدترین معاشی مسائل کا شکار ہے ایک جانب تو پٹرول کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اس وجہ سے ہر چیز مہنگی ہو رہی ہے- حالیہ دنوں میں پاکستان میں پکانے کے آئل اور گھی کی قیمتوں میں بھی تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے-

آئل اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کا سبب

آئل اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کا سب سے بڑا سبب یہ ہے کہ جن بیجوں سے آئل تیار کیا جاتا ہے اس کو ہم بیرون ملک سے برآمد کرتے ہیں اور ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے سبب ان کی خریداری مہنگے داموں کی جا رہی ہے- جس وجہ سے گھی اور آئل کی قیمتیں بھی تقریبا 400 تک جا پہنچی ہیں جو کہ متوسط طبقے کے لیے پریشانی کا باعث ہے کیوںکہ کوئی بھی کھانا بغیر آئل یا گھی کے نہیں پکایا جاتا ہے-

آئل کی بچت کے طریقے

آئل کی قیمت کو کم کرنا ہمارے بس میں نہیں ہے مگر اس کے استعمال کو کم کر کے بچت کرنا ہمارے بس میں ضرور ہے- اسی حوالے سے کچھ طریقے آج ہم آپ کو بتائيں گے جن کو جان کر آپ نہ صرف اپنا بجٹ بہتر بنا سکیں گے بلکہ کچھ نیا سیکھ کر دوسروں کو بھی بتا سکیں-

ڈیپ فرائی سے پرہیز کریں

عام طور پر آئل صحت کے لیے کئی حوالوں سے نقصان دہ ہو سکتا ہے مگر ہمارے گھرانوں میں اس کے بغیر کھانا بنانے کا تصور ہی محال ہے- اس صورت میں جب کہ آئل مہنگا ہے تو ایسے کھانے بنانے سے بچیں جن میں ڈیپ فرائنگ ہوتی ہے کیونکہ اس طرح سے آئل کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے-

دہی کا استعمال کریں

سالن کی تیاری میں آئل کے ساتھ سالن کو بھونتے ہوئے اگر دو چمچ دہی کے شامل کر دیے جائیں تو اس سے کم آئل میں بھی سالن ایسا ہی محسوس ہوتا ہے جیسے اس میں آئل کی مقدار کافی شامل کی گئی ہے-

ملائی کو آئل کی جگہ ڈالیں

عام طور پر اکثر گھرانوں میں دودھ تو استعمال ہوتا ہے اور اس کے اوپر آجانے والی بالائی جمع ہوتی رہتی ہے یہ بالائی آئل کی اس مہنگائی کے دور میں اس کا بہترین نعم البدل بن سکتی ہے اور اس کو بھی سالن کو بھونتے ہوئے تھوڑی سی مقدار میں سالن میں ڈالنے سے نہ صرف کھانے کی لذت میں اضافہ ہوجاتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ آئل کا استعمال بھی کم ہو سکتا ہے-

سالن میں آئل کا استعمال درست وقت پر کریں

عام طور پر اکثر خواتین کھانے بناتے ہوئے آئل سب سے پہلے ڈالتی ہیں جس کی وجہ سے اس کی زیادہ مقدار استعمال ہوتی ہے۔ آئل کی بچت کے لیۓ ہانڈی میں سب سے پہلے صرف ایک حصہ آئل ڈالیں یعنی اگر دو چمچ ڈالتی ہیں تو صرف آدھا چمچ ڈالیں اور اس کے بعد مصالحہ تیار کرنے کے بعد بھونتے ہوئے آدھا چمچ مزید ڈال دیں- اس سے آئل کا تاثر ایسے ہی ہوگا جیسے کہ مکمل مقدار ڈالی ہے مگر اس کا استعمال نصف ہو گا جو کہ بچت کا سبب ہوسکتا ہے-

گھی گھر پر تیار کریں

دیسی گھی ماہرین کے مطابق صحت کے لیے کئی حوالوں سے بہت مفید ثابت ہو تا ہے اس کے علاوہ اس کی مقدار بھی آئل کے مقابلے میں کم پڑتی ہے- اس وجہ سے اگر آپ گھی گھر پر تیار کر لیں تو ایک جانب یہ بچت کا سبب ہو سکتا ہے دوسری طرف صحت کے لیے بھی بہت مفید ہوتا ہے-

طریقہ

دیسی گھی کی تیاری کے لیے جمع شدہ بالائی کو استعمال کیا جاتا ہے ایک پیالی بالائی کے اندر ایک چمچ دہی ڈال کر اس کو چھ سے سات گھنٹوں کے لیے چھوڑ دیں- اگر موسم گرم ہے تو اس کو 3 سے 4 گھنٹوں کے لیے فریج میں رکھ دیں اور اگر موسم ٹھنڈا ہے تو باہر ہی رہنے دیں- اس کے بعد اس آمیزے کو بلینڈر میں ڈالیں اور ایک کپ ٹھنڈا پانی اس آمیزے میں شامل کر کے دس منٹ تک ہلکی رفتار میں بلینڈ کر لیں۔ بعض اوقات اس میں کچھ زيادہ وقت بھی لگ سکتا ہے- جب چھاچھ یا لسی پتلی اور اوپر مکھن کی موٹی تہہ آجائے تو اس مکھن کو جمع کر لیں اور کسی برتن میں ہلکی آنج پر پگھلنے کے لیے چھوڑ دیں اس کے بعد اس گھی کو چھان کر کھانا بنانے کے لیے استعمال کریں یہ آئل سے سستا اور زيادہ مفید ثابت ہوگا-

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میری بیٹی نے مجھے گھر سے نکال دیا تو میں سڑک پر رہا۔۔ جانیں ایک ایسے شخص کی داستان جس کی اولاد نے اسے گھر سے نکالا تو اس نے اپنا نصیب کیسے بدلا؟

آج جسے غدار کیا جاتا ہے اس میر جعفر کے ساتھ دراصل کیا زیادتی ہوئی تھی ، وہ غداری پر کیوں مجبور ہوا ؟ حیران کن تاریخی واقعات