in

نمبرز بلاک کرنا عمران خان کی پرانی عادت ہے ، وہ ایسا تب کرتا ہے جب ۔۔۔۔۔کپتان کے کزن حفیظ اللہ نیازی کا حیران کن بیان

نمبرز بلاک کرنا عمران خان کی پرانی عادت ہے ، وہ ایسا تب کرتا ہے جب ۔۔۔۔۔کپتان کے کزن حفیظ اللہ نیازی کا حیران کن بیان

کراچی (ویب ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خاتون میزبان کے پہلے سوال کیا عمران خان کا اسٹیبلشمنٹ سے نیوٹرل نہ رہنے کا مطالبہ جمہوری ہے؟

کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ عمران خان کی مہم میں امریکا بہانہ ہے اسٹیبلشمنٹ نشانہ ہے، غلطی تو اس وقت ہوئی جب

2018ء میں عمران خان کو لایا گیا تھا،عمران خان نے ایسا کوئی تاثر نہیں دیا اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل نہ رہے۔ اطہر کاظمی نے کہا کہ عمران خان نے صحافیوں سے جوآف دی ریکارڈ باتیں کیں

وہ سامنے آگئیں تو عوامی غم و غصے میں شدید اضافہ ہوگا، عمران خان نے ایسا کوئی تاثر نہیں دیا اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل نہ رہے۔عمران خان کا نکتہ نظر یہ تھا کہ نیوٹرل نہیں رہے

بلکہ دوسری سائڈ کو تعاون فراہم کیا گیا، عمران خان یہ نہیں کہہ رہے کہ انہیں حکومت میں بٹھادیا جائے ان کا کہنا ہے آئین کے مطابق الیکشن کروائے جائیں۔عمران خان نے گفتگو میں یہ بھی کہا

کہ جب میں بااثر شخصیات کو ان کی چوریاں بتاتا تھا تو وہ کہتے کہ آپ کم بتارہے ہیں انہوں نے بہت کچھ چوری کیا ہے، عمران خان کہتے ہیں میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ جو مجھے ان کی اتنی چوریاں گنواتے ہیں وہ ان کی مدد کریں گے۔

حفیظ اللہ نیازی کا کہناتھا کہ پہاڑ اس وقت گرا تھا جب 2018ء میں عمران خان کو لایا گیا تھا، عمران خان ایسی کیفیت میں نمبرز بلاک کردیتے ہیں، عمران خان ماضی میں میرا نمبر بھی بلاک کرچکے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاہور میں راوی پل کے نیچے زندگی گزارنے والے ماں باپ کی المناک داستان

عمران خان موجودہ دور کا عمرو عیار:جیسے خود گیا ویسے ہی چوہدریوں کو نکلوائے گا ۔۔۔۔۔حنا پرویز بٹ کی معنی خیز تحریر