عارف لوہار کے ساتھ پیش آنے والا عجیب واقعہ
لاہور(ویب ڈیسک)معروف گلوکار عارف لوہار کا کہنا ہے کہ میں نے عمران خان کے ساتھ سفر بھی کیا ہے ، میں نے کبھی بھی عمران خان کے بارے میں نہیں سوچا مجھے صرف یہ پتہ ہے۔ یہ انسان بہت اچھا ہے اور میں انکے رویے سے بہت متاثر
ہوا تھا . تفصیلات کے مطابقنجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سینئر اینکر پرسن نور نے پوچھا کہ کہ آپ نے کبھی سوچا تھا کہ عمران خان ملک کے وزیر اعظم بن جائیں گے، میں نے یہ تو نہیں سوچا تھا ۔ عمران خان وزیر اعظم بنے گے، کبھی اس نظریے سے عمران خان کو نہیں دیکھا تھا ، پوری دنیا میں عمران خان کا نام ہے، میں جب پہلی مرتبہ امریکہ گیا تو
وہاں سے میں نے کینیڈا جانا تھا، میرا یہ سفر بائی روڈ تھا ، وہاں پر بارڈر پر میرا پاسپورٹ پکڑ کر مجھ سے دو باتوں کے بارے میں پوچھا ، میرا پاسپورٹ پکڑ کر انہوں نے کہا کہ تم اس ملک سے آئے ہو جہاں سے نصرت خان اور عمران خان کا تعلق ہے، یہ وہی بات آجتی ہے کہ کسی ملک کی ثقافت ہی دوسرے ملک میں انکا نام روش کرتی ہے، ایک طرف گلوکار تھا اور ایک طرف کھلاڑی تھا ، عمران خان کا رویہ بہت اچھا ہے، میں نے
جب بھی عمران خان کے ساتھ وقت گزارا اس وقت میں بہت پر سکون محسوس کیا.عارف لوہار کا کہنا تھا۔ ایک دفعہ میں کام کے سلسلے میں عمران خان سے ملنے گیا تو میں دیکھ کر حیران رہ گیا کہ کوئی تکلف نہیں اس وقت تو یہ سیاست میں
نہیں تھے ، وہ ورزش کرنے کے بعد واپس آئے تو انہوں نے میری طرف دیکھا اور کہا۔ عارف حیریت سے آئے ہو میری طرف؟ میں نے کہا کہ ایک میسیج ریکارڈ کرنا ہے ، انہوں نے مجھے کہا کہ یہی کرنا ہے یا پھر میری گھر آجاو وہاں سے کر لیں گے؟ میں انکا رویہ دیکھ کر حیران رہ گیا ۔