in

رانا شمیم پر فرد جرم عائد ہوگی،اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ،انصار عباسی،میر شکیل الرحمان،عامر غوری کو بھی جھٹکا دینے کی تیاریاں

رانا شمیم پر فرد جرم عائد ہوگی،اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ،انصار عباسی،میر شکیل الرحمان،عامر غوری کو بھی جھٹکا دینے کی تیاریاں

اسلام آباد(ہائیکورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔جس کے لیے سات جنوری کی تایخ مقرر کی گئی،

کیس کے دیگر فریق انصار عباسی،میر شکیل الرحمان،اور عمار غوری پر بھی اسی تاریخ کو فرد جرم عائد کیا جائے گا، عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے 7 جنوری کو تمام ملزمان کو طلب کرلیا۔

ہائیکورٹ میں سابق چیف جج گلگت بلتستان کے بیان حلفی پر توہین عدالت کے کیس کی سماعت ہوئی ، رانا شمیم اور ان کے وکیل لطیف آفریدی عدالت پیش ہوئے ۔ رانا شمیم کا اصلی بیان حلفی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کر دیا گیا ، اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ رانا شمیم کہتے ہیں ان کا بیان حلفی سیل ہے

لیکن یہ سیل شدہ نہیں ہے ۔ رانا شمیم نے بیان حلفی کی تصدیق کی کہ یہی اصلی بیان حلفی ہے ، میں کنفرم کرتا ہوں میں نے سفید لفافے کو سیل کر کے اس کے اوپر لکھا تھا ۔ اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ کیا میں یہ دیکھ لوں کہ فونٹ کیلبری نہ ہو ،

یہ اہم معاملہ ہے ، اس کو نمبر لگا دیں ۔ عدالت نے رجسٹرار کو بیان حلفی دوبارہ سیل کرنے کا حکم دیدیا۔ اٹارنی جنرل نے درخواست کی کہ ہمیں ان لفافوں کی کاپی فراہم کی جائے ۔اٹارنی جنرل کا مزید کہنا تھا کہ تین دنوں سے بات زیر گردش کر رہی ہے

کہ یہ بیان حلفی کسی کے دفتر یا گھر میں بیٹھ کر لکھا گیا۔حیرت انگیز طور اس بات کی تردید بھی نہیں آئی۔رانا شمیم اپنی غلطی عدالت میں تسلیم کر لیں تو میں درخواست کروں گا کہ ان کیخلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے۔اگر یہ اپنا گناہ تسلیم نہیں کرتے

تو ان کیساتھ باقی فریقین پر فرد جرم عائد کی جائے۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد سات جنوری کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کیا پاکستان کے پاس انکا توڑ موجود ہے ؟

یہ کون ہے اور کہاں چھپا ہوا تھا ؟