’’کیا آپ میرے بابا کو لا کر دے سکتے ہیں؟‘‘ شہید ایس آئی’ اکبر علی ‘ کی معصوم بچی کا سوال ، صوبائی وزیر اور افسران آبدیدہ ہوگئے
پتوکی (نیوز ڈیسک ) صوبائی وزیر مواصلات پنجاب سردار محمد آصف نکئی ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور عمران کشور ،ڈی سی قصور کی چونیاں میں شہید اے ایس آئی اکبر علی کے گھر آمد او
انہوں نے شہید کی فیملی سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا چونیاں سے تعلق رکھنے والے گزشتہ روز گجرانوالہ کے قریب کالعدم تحریک لبیک کے درمیان جھڑپ میں اے ایس آئی
اکبر علی شہید ہوگئے تھے افسران اور صوبائی وزیر کی آمد پر شہید اکبر علی کی سات سالہ بچی نے سوال کیا کہ آپ میرے بابا کو لا کر دے سکتے ہیں جس پر ڈی پی او قصور اور تمام افسران آبدیدہ ہو گئے
آپ کے بابا زندہ ہیں آپ کو پتہ ہے نا شہید زندہ ہوتے ہیں ڈی پی او قصور کا بچی سے مکالمہ،اگر بابا زندہ ہیں تو وہ نظر کیوں نہیں آتے بچی کے معصومانہ سوال نے تمام فیملی کو آبدیدہ کر دیا
ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر شہید اکبر علی کے چھوٹے بھائی عمران کو سرکاری نوکری
بھی دی جائے گی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور عمران کشور نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی کاوش سے پنجاب حکومت نے شہید کی فیملی کے لئے چار کروڑ روپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے
پنجاب حکومت کی طرف دیا جانے والا شہید پیکج ایک ہفتہ کے اندر اندر ورثا کے حوالہ کر دیا جائے گا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں اور دیگر موجود تھے –