in

میرے بچے اپنے والد کے بارے میں پڑھیں گے۔۔ چوتھی کلاس کی کتاب میں سرفراز احمد کی زندگی پر کیا مضمون لکھا گیا؟

میرے بچے اپنے والد کے بارے میں پڑھیں گے۔۔ چوتھی کلاس کی کتاب میں سرفراز احمد کی زندگی پر کیا مضمون لکھا گیا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی زندگی پر مضمون کو اب چوتھی جماعت کے طلباء اردو کی کتاب میں پڑھیں گے۔

سرفراز احمد وہ قومی کرکٹ ٹیم کے وہ مقبول کھلاڑی ہیں جنہوں نے سال 2017 میں بطور کپتان پاکستان کے لیے چیمپیئنز ٹرافی جیتی، ان کا کلاس 4 کے اردو نصاب کی کتاب میں بائیو شامل کیا گیا ہے۔

سرفراز احمد جن سے ہر کوئی واقفیت رکھتا ہے اور ان کا شمار بڑے کھلاڑیوں کی فہرست میں کیا جاتا ہے

کیونکہ انہوں نے بطور کپتان چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں بطور کپتان انڈیا کو شکست دی تھی۔

کرکٹر کی اہلیہ خوش بخت نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نہایت فخر کے ساتھ کلاس 4 کی اردو کی کتاب کی تصویر شیئر کی جس میں سرفراز کا بائیو دکھایا گیا ہے

ان کی اہلیہ نے لکھا کہ صرف یہ سوچ کر کہ میرے بچے اپنے دوستوں اور استاد کے ساتھ کلاس میں اپنے والد کے بارے میں پڑھیں گے!

اس سے زیادہ فخر کی کوئی اور بات نہیں ہوسکتی! الحمدللہ۔ آخر میں انہوں نے اپنے شوہر سرفراز احمد کو ٹیگ بھی کیا جس پر انہوں نے لکھا کہ بے شک تو(اللہ) جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلیل کرے۔

سرفراز کا شمار پاکستان کی کرکٹ تاریخ کے کامیاب ترین کپتانوں میں ہوتا ہے۔ وہ دو آئی سی سی کی ٹرافیز جیت چکے تھے۔ انہوں نے اپنی کپتانی میں سال 2006 میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کو فائنل میں فتح سے ہمکنار کرایا تھا

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سیف علی خان کی طرف سے شادی کی پیشکش سے دو بار کیوں انکار کیا تھا دلچسپ انکشاف

ایک ایسی معصوم بچی جس کو دو بار باپ کی شہادت کے دکھ کا سامنا کرنا پڑا