17 سالہ بعد صابر شاکر نے ARYنیوز سے استعفیٰ دے دیا! وجہ کیا بنی؟
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر نے نجی ٹی وی اے آروائی نیوز سے استعفیٰ دے دیا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں صابر شاکر نے لکھا کہ میں نے آج اپنے اکلوتے باس سلمان اقبال کو استعفیٰ بھجوا دیا ہے ۔میں اے آروائی سے بہت پیار کرتا ہوں اور میری
یہ شدید خواہش ہے کہ اے آروائی کا ہزاروں کا اسٹاف پھلے پھولے ۔سینئر تجزیہ کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتا ہے کہ میری وجہ سے سلمان اقبال پر معمولی سا حرف آئے ، میں تقریبا17سال اے آروائی سے منسلک رہا ہوں ۔انہوں نے لکھا کہ ’’ حاکمیت صرف اللہ تعالیٰ کی ہے ۔آخر میں انہوں نے اشعار شیئر کیے جو یہ ہیں ۔ مرناجینامادروطن کیلیےہےپھرملیں گےدوستو۔۔پاکستان،پاک فوج کےسپاہی شہداکوسلام۔دوسری جانب نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے انکشاف کرتےہوئے کہا ہے کہ میرا خیال ہے
کہ ملک میں انتخابات ہونے جارہے ہیں لیکن ہم کس بحث میں پڑے ہوئے ہیں اور ملک کس حال کو پہنچا ہوا ہے ، اللہ کا نام ہے اس ملک کے بارے میں سوچو ، ٹف فیصلے کرنے ہیں وہ کر یں۔ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو لائٹ نہیں لیا جا سکتا وہ اس ملک میں سیاسی حقیقت ہیں ، پریشر انہوں نے جو ڈا لا ہے وہ قائم رہے گا۔انکا کہنا تھا کہ جو قومی اسمبلی کی کیا اخلاقی اہمیت رہ جائے گی
جس کے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض ہیں جو خود کہتے ہیں کہ2023کے الیکشن میں میں نے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ لینا ہے ۔ یہاں پر یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ سینئر صحافی حامد میر نے کہاہے کہ اگر کوئی کہہ رہاہے کہ عمران خان ناکام ہو گئے ہیں اور وہ 20 لاکھ بندے نہیں لا سکے تو پھر آپ ان سے بات چیت کیوں کر رہے تھے ۔سینئر صحافی حامد میر نے عمران خان کے لانگ مارچ اور پھر دھرنا دیئے بغیر واپس جانے
پر تجزیہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ”ملاقاتیں تو ہوتی رہتی ہیں، یہ ملاقاتیں تو اس وقت بھی ہو رہی تھیں جب عمران خان کا قافلہ صوابی سے نہیں چلا تھا ، جب وہ اسلام آباد کی طرف گامزن تھے اور حکومتی وزراءتردیدیں کر رہے تھے کہ تحریک انصاف سے کوئی رابطہ نہیں ہے ، لمبی لمبی پریس کانفرنس ہو رہی تھی ، کہ عمران خان کا لانگ مارچ ناکام ہو گیا ، جب عمران خان اسلام آباد میں داخل ہو گئے تو ملاقاتیں اس وقت بھی ہو رہی تھیں ۔کل بھی مسلم لیگ ن کے وزراءنے عمران خان کا دھرنا شروع نہیں ہو ا تو انہوں نے پریس کانفرنس شروع کر دی کہ سب ناکام ہو گیا ،
جب ہم نے شو شروع کیا تو اس وقت اردگرد وہ صورتحال نہیں تھی جو مریم نواز اور رانا ثناءاللہ نے بتائی تھی ۔ بات یہ ہے کہ اگر وہ بیس لاکھ بندے نہیں لائے تو آپ پھر ان سے بات چیت کیوں کر رہے تھے ، صرف آپ نہیں بلکہ بہت سے لوگ ان سے بات چیت کر رہے تھے ، سپریم کورٹ میں آپ نے دہائی کہ عمران خان نے توہین عدالت کی تو کیوں انہوں نے آپ کی بات نہیں سنی۔حامد میر کا کہناتھا کہ بندے جتنے بھی تھے انہوں نے گرین بیلٹ کا جوحشر کیاہے
،مریم اورنگزیب اور رانا ثناءاللہ آکر دیکھیں کہ کتنے لوگ تھے ،ابھی بھی وہاں پر جو کوڑا بکھرا ہواہے وہ بتا رہاہے کہ یہاں پر کتنے لوگ تھے ، عمران خان اگر واپس چلے گئے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اپنا مقصد حاصل نہیں کر سکے ، وہ کہہ رہے ہیں کہ میں 6 دن بعد دوبارہ آﺅں گا ، آپ کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، تو میں سمجھتاہوں کہ عمران خان 20لاکھ لوگ نہیں لائے یہ ان کی ناکامی ہے ، آپ کے دعوے بھی آپ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔