in

28 سال بعد ایک ہی بیٹا ہوا تھا ۔۔ چاند رات کو ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والا تین بہنوں کا اِکلوتا بھائی زندگی کی بازی ہار گیا

28 سال بعد ایک ہی بیٹا ہوا تھا ۔۔ چاند رات کو ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والا تین بہنوں کا اِکلوتا بھائی زندگی کی بازی ہار گیا

پاکستان کے مختلف شہروں میں شادی بیاہ، عید کے تہوار اور کسی بھی خوشی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کا کھیل کھیلا جاتا ہے جس کی زد میں آکر عام شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

حال ہی میں پشاور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جب چاند رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی گئی تو گولی چھ سالہ معصوم بچے کے سر پر لگی اور اس کی جان چلی۔ بچے کے والدین، بہنیں اور رشتہ دار شدید غم سے دو چار ہیں کہ عید آنے سے قبل ہی ان کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی۔

سال کا شہود گھر کے باہر گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا جس کے بعد اسے پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں داخل کیا گیا جہاں 30 گھنٹے وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد بچہ دم توڑ گیا۔

شہود کی بہن نے سماء نیوز سے گفتگو میں کہا کہ میرا بھائی افطار کے بعد گھر سے باہر نکلا، اس کے ساتھ اور بھی بچے کھیل رہے تھے، تو کہیں سے ہوائی فائرنگ ہوئی اور گولی اس کے سر پر آکر لگی اور وہ گر گیا۔ شہود کی بہن کا کہنا تھا کہ چھوٹی سی خوشی کے لیے ہوائی فائرنگ کر کے دوسرے کی زندگی برباد کر دیتے ہیں۔

6 سالہ بچے کے اہلخانہ میں سے ایک فرد کا کہنا تھا کہ 28 سال بعد ماموں کے ہاں بیٹا ہوا تین بہنوں کے بعد، ہم کس پر ایف آئی آر کریں، ہم کس کے پیچھے جائیں، ملزمان پکڑے بھی جائیں تو بچہ تو واپس نہیں آئے گا

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انسپکٹر نوید سعید گجر : دبنگ پولیس افسر جس نے مار مار کر آصف زرداری کا بھرکس نکال دیاتھا۔۔۔۔ پڑھیئے عروج و زوال کی ایک سچی کہانی

ڈھائی سال ہو گئے، اپنے بچوں سے ملا تک نہیں ۔۔ عمران خان عید کے موقع پر بچوں کو یاد کرتے یوئے