in

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ’’تین افراد کے بارے میں اللہ کی قسم کھاتا ہوں۔ پہلا وہ شخص جو نماز، روزہ اور زکوٰۃ میں حصہ نہیں لیتا تو ایسے شخص کا اسلام میں بھی کوئی حصہ

نہیں ہے۔ دوسرا وہ شخص جو غیراللہ کو اپنا ولی و مددگار سمجھتا ہے تو قیامت کو اللہ تعالیٰ اس کا ولی نہیں بنے گا۔ تیسرا وہ شخص

جو کسی قوم سے محبت کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے انہی میں شامل فرما دیتا ہے۔ اور اگر میں چوتھے شخص کے متعلق بھی قسم کھاؤں تو غلط نہ ہو گا یہ وہ شخص ہے جو دُنیا میں لوگوں کے عیبوں کی پردہ پوشی کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس شخص کے عیبوں کو چھپا لے گا‘‘

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”سات گناہوں سے جو تباہ کر دینے والے ہیں بچتے رہو۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے پوچھا

کہ یا رسول اللہ! وہ کون سے گناہ ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
”اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا
جادو کرنا
کسی کی ناحق جان لینا کہ جسے اللہ تعالیٰ نے حرام قرار دیا ہے
سود کھانا
یتیم کا مال کھانا
لڑائی میں سے بھاگ جانا
پاک دامن بھولی بھالی ایمان والی عورتوں پر تہمت لگانا۔“ صحیح بخاری 2766

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا اللہ اس شخص کے چہر ے کو تروتازہ رکھے جس نے میرے سے کوئی حدیث سنی اور ویسے ہی آگے پہنچا دی ۔۔ اچھی بات دوسروں کا بتانی چاہیئے یہ صدقہ جاریہ ہے اللہ ہم سب کو نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العالمین

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فجر کی 2سنتوں کے بعد یہ کلمہ پڑھ لو ، انشااللہ دنیا اورآخرت میں کامیابی ہی کامیابی ملے گی

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص دو ٹھنڈی نمازیں پڑھے گا وہ جنت میں داخل ہو گا