in

ایک وقت ایسا تھا کہ میرے پاس 50 روپے نہیں تھے ۔۔ عامر لیاقت اپنے بیٹے اور بیٹی کی پرانی تصویر کے ساتھ وہ دور یاد کرنے لگے جب وہ اپنے بچوں کے ساتھ تھے

ایک وقت ایسا تھا کہ میرے پاس 50 روپے نہیں تھے ۔۔ عامر لیاقت اپنے بیٹے اور بیٹی کی پرانی تصویر کے ساتھ وہ دور یاد کرنے لگے جب وہ اپنے بچوں کے ساتھ تھے

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سوشل میڈیا پر کافی متحرک دکھائی دیتے ہیں۔ عامر لیاقت ویسے تو سیاسی پوسٹ پر تنقید کا شکار رہتے ہیں لیکن گذشتہ چند روز سے وہ اپنے بچوں کی یاد میں پوسٹ شئیر کر رہے ہیں۔

حال ہی میں عامر لیاقت حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بچوں دعا اور احمد کے بچپن کی تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے جذباتی پیغام بھی لکھا

عامر لیاقت حسین نے لکھا کہ میرے پیارے بچوں! ہمیشہ چاند کی طرح چمکتے رہیں اور آپ کے چہروں پر مسکراہٹ کے سوا اور کچھ نہ ہو، میں نے آپ کو بڑا کرنے میں بہت مشکلات برداشت کیں۔

انہوں نے لکھا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب میرے پاس 50 روپے بھی نہیں تھے اور میں نے بطور ایک اردو کمپوزر کام کر کے آپ کو کسی پریشانی میں نہیں آنے دیا

عامر لیاقت حسین نے اپنے بچوں کے لیے لکھا کہ میں آپ کو اتنا اونچا دیکھنا چاہتا ہوں کہ جب میں مر جاؤں تو لوگ یہ نہ کہیں کہ عامر لیاقت کا جنازہ جا رہا ہے بلکہ یہ کہیں کہ یہ احمد جو بہت بڑا انجینئر ہے اور دعا جو کہ ایک بڑی گرافک ڈیزائنر ہے جس کا دنیا میں بڑا نام ہے، یہ ان کے والد تھے۔

پوسٹ کے آخر میں انہوں نے لکھا کہ میرا آپ کو مشورہ ہے کہ ُآپ اپنی والدہ کا ہمیشہ احترام کریں کہ وہ آپ کی ماں ہیں اور ہمیشہ رہیں گی

خیال رہے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ہمیشہ ہی اپنے بچوں سے پیار و شفقت سے پیش آئے ہیں اور ان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اتفاق سے شہد کے پیالے میں ایک بال گِر گیا۔ حضورِ اکرم ﷺ کے دستِ مبارک میں جب وہ پیالہ آیا تو آپ نے ان حضرات کے سامنے۔۔

انالله واناالیه راجعون جنت مرزا کے حوالے سے افسوس ناک خبر سامنے آگئی پوری شوبز انڈسٹری میں ماتم کا سماں