دعا زہرہ کے بعد کراچی کی ایک اور لڑکی گھر سے لاپتہ۔۔ والدہ نے کیا انکشاف کیا؟
کراچی میں دن دہاڑے چوری اور ڈکیتی کے واقعات تو عروج پر تھے ہی لیکن حال ہی میں بچیوں اور لڑکیوں کے اپنے گھروں سے غائب ہونے کے واقعات بھی سامنے آرہے ہیں جن کے والدین نے اپنی بیٹیوں کے اغوا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
دعا زہرہ کے کیس کے سامنے آنے کے کچھ دن بعد ہی کراچی کی ایک اور 16 سالہ لڑکی نمرہ کاظمی بھی گھر سے لاپتہ ہوگئی ہیں۔ نمرہ S1- Malir, Saudabad کی رہائشی ہیں۔ نمرہ کی والدہ کا کہنا ہے
کہ وہ 20 اپریل صبح 9 بجے گھر سے کسی کام سے نکلی تھیں اور جب کچھ دیر بعد واپس آئیں تو ان کی بیٹی گھر میں موجود نہیں تھی۔
نمرہ کی والدہ نے پولیس سے درخواست کی ہے کہ ان کی بیٹی کو جلد سے جلد تلاش کیا جائے جبکہ ان کا خدشہ ہے کہ نمرہ کو کسی نے گھر سے اغوا کیا ہے۔
واضح رہے کہ چند دن پہلے دعا زہرہ بھی اپنے رہائشی علاقے سے لاپتہ ہوگئی تھیں اور پولیس ابھی تک انھیں تلاش کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔