in

اسپتال میں بھی قرآن کی باتیں کرتے تھے ۔۔ ہندو ہوتے ہوئے بھی امیتابھ بچن کی زندگی میں ایسا کیا واقعہ پیش آیا جو انہیں قران کا سہارا لینا پڑا؟

اسپتال میں بھی قرآن کی باتیں کرتے تھے ۔۔ ہندو ہوتے ہوئے بھی امیتابھ بچن کی زندگی میں ایسا کیا واقعہ پیش آیا جو انہیں قران کا سہارا لینا پڑا؟

ہم سب ہندوستان کی فلمیں تو شوق سے دیکھتے ہیں، ان اداکاروں کو پسند کرتےہیں لیکن کیا آپکو معلوم ہے کہ مشہور و معروف اداکار امیتابھ بچن بھی قران پاک پڑھتے ہیں۔

آپکو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آ رہا نہ کہ آپ ٹھیک پڑھ بھی رہے یا نہیں۔ تو جی ہاں آپ بالکل ٹھیک پڑھ رہے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ قرآن پاک پڑھنے سے انکی زندگی میں کیا معجزہ ہوا؟

ہندوستانی فلمی دنیا کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے امیتابھ بچن کے بارے میں کہا یہ جاتا ہے کہ زندگی میں ہر آسائش ہونے کے بعد بھی ہمیشہ یہ پریشان رہتے تھے تو پھر انہیں ایک دن کسی نے قرآن پاک پڑھنے کا مشورہ دیا۔ امیتابھ کہتے ہیں کہ ان کی زندگی میں سکون نہیں تھا لیکن جب انہوں نے پہلی مرتبہ قرآن پڑھا تو ایک الگ ہی قسم کے جذبات تھے۔ اس کے بعد مجھے سکون ملنے لگا تو میں اب کافی مرتبہ قرآن پاک کا انگریزی ترجمہ پڑھتا ہوں۔

کہا تو یہاں تک جاتا ہے کہ جب وہ کچھ سال پہلے بیمار ہوئے تو انہیں اسپتال داخل کروایا گیا تو وہ وہاں بھی قرآن مجید کا ترجمہ پڑھتے تھے۔ اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ فلمی دنیا میں بگ بی کے نام سے مشہور امیتابھ اکثر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر مختلف آیات کا ترجمہ شیئر کرتے رہتے ہیں۔ پہلی مرتبہ جب انہوں نے ایک آیت شیئر کی تو اس کا ترجمہ کچھ یوں تھا کہ جو کچھ انسان کے مقدر میں لکھا ہوتا ہے وہ ہو کر رہتا ہے اور اسے مل کر رہتا ہے۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن اس سے پہلے بھی ہندوستان میں موجود مختلف درگاہوں پر جاتے دیکھے گئے ہیں اس کے علاوہ وہ ماضی میں سابق وزیراعطم عمران خان کے ہمراہ نصرت فتح علی خان کی قوالی کی محفل میں بھی نظر آئے تھے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عمران خان نے توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف کہاں فروخت کیے ؟ وزیراعظم بنتے ہی شہباز شریف نے کھوج لگا لیا

حضرت علی کرم اللہ وجہہ حضور ﷺ کی امامت میں نماز پڑھتے ہوئے توڑ کرایسا کیا ہواتھاجا نیے۔