in

کھیل ابھی ختم نہیں ہوا، وزیراعظم عمران خان کو بڑی حمایت مل گئی

کھیل ابھی ختم نہیں ہوا، وزیراعظم عمران خان کو بڑی حمایت مل گئی

کھیل ابھی ختم نہیں ہوا، وزیراعظم عمران خان کو بڑی حمایت مل گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ملک کی سیاسی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی کمل حمایت کا اعلان کردیا۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ’’ عمران خان قیادت کرنے، لڑنے اور جیتنے کے لیے پیدا ہوا تھا، اپنے

لیے نہیں بلکہ جس کی وہ نمائندگی کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ عہدہ یا طاقت یا نام نہیں ہے جس کے لیے وہ لڑ رہا ہے،یہ اس کی تقدیر ہے، وسیم اکرم نے مزید لکھا کہ ’ کھیل ابھی ختم نہیں ہوا‘‘

۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ملک کی سیاسی صورت حال پر تبصرہ کیا تھا۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کے قیام کو 74 سال ہوگئے ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ

’خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں، عوام کی منتخب کردہ ہر حکومت کو آئینی مدت پوری کرنے کا حق ہے۔شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ 74 سال کی برائیاں ختم ہوتے ہوتے ہوں گی‘۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر جو بھی فیصلہ ہو میں استعفیٰ نہیں دوں گا بلکہ طاقتور ہوکر واپس آؤں گا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

محمد حفیظ کو ریٹائرمنٹ کے بعد نئی ذمہ داریاں مل گئیں، کیا کر رہے ہیں؟

اب جو مرضی ہو جائے عمران اینڈ کمپنی نہیں چلے گی ۔۔۔۔۔ سلیم صافی کا تازہ ترین تہلکہ خیز کالم