in

پی ٹی آئی کو ایک اور جھٹکا ، ندیم افضل چن کے بعد سردار یار محمد رند کی بھی آصف علی زرداری سے ملاقات

پی ٹی آئی کو ایک اور جھٹکا ، ندیم افضل چن کے بعد سردار یار محمد رند کی بھی آصف علی زرداری سے ملاقات

ان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بلوچستان کے سابق صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے

کہ آصف علی زرداری سے ذاتی تعلق ہے، اب ملاقاتیں ہوتی رہیں گی۔سابق صدر آصف زرداری سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بلوچستان کے سابق صدر سرداریار محمد رند نے ملاقات کی

۔سرداریارمحمدرندکی زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات 2 گھنٹے جاری رہی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں سابق وزیراعظم اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے

۔سردار یار محمد رند نے کہا کہ سابق صدر پاکستان سے ان کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کی خیریت دریافت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی لوگ جب ملتے ہیں تو لازمی سیاسی باتیں ہوتی ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’’ میری عزت کم ہوئی، عمران خان کے علاوہ کوئی بھی پارٹی میں نہیں، بہت جلد۔۔۔‘‘استعفیٰ دینے والے ’یار محمد رِند‘ کے تہلکہ خیز انکشافات

لندن والے بھگوڑے کا پیسہ واپس لے آیا تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت آدھی کر دوں گا،وزیراعظم عمران خان