in

تجربہ کامیاب۔۔!! پاکستان سے تیل اور گیس کے وسیع ذخائر دریافت، قوم کو خوشخبری سُنا دی گئی

تجربہ کامیاب۔۔!! پاکستان سے تیل اور گیس کے وسیع ذخائر دریافت، قوم کو خوشخبری سُنا دی گئی

تجربہ کامیاب۔۔!! پاکستان سے تیل اور گیس کے وسیع ذخائر دریافت، قوم کو خوشخبری سُنا دی گئی

راولپنڈی (این این ایس نیوز) راولپنڈی میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی عوام جو مہنگائی اورسروں پر جنگ کے منڈلاتے ہوئے خطرات کے باعث تشویش میں مبتلا ہیں۔ ان کو ایسے خراب وقت میں ایک انتہائی شاندار خوش خبری سُنا دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان آئل فیلڈز نے

تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔ذرائع کے مطابق تیل اور گیس کے ذخائر راولپنڈی کے علاقے پنڈروی بلاک 10 سے دریافت ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تخمینے کے مطابق نئے ذخائر سے یومیہ 27 لاکھ 60 ہزار معکب فٹ گیس حاصل ہو گی

اور 832 بیرل یومیہ خام تیل حاصل ہو گا۔گذشتہ ہفتے سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔ گولارچی بلاک سے 42 لاکھ کیوبک فٹ گیس یومیہ برآمد ہو گی۔گولارچی بلاک میں 14 فروری 2020 کو کھدائی کا کام شروع کیا گیا۔بتایا گیا کہ 20 ہزار 739 میڑ گہرائی پر گیس کے ذخائر دریادفت ہوئے۔

اس سے قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے کوہاٹ میں تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ کوہاٹ میں تیل اور گیس کے ذخائر سے ابتدائی تخمینے کے مطابق یومیہ ایک کروڑ 27 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوسکے گی۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق دریافت سے یومیہ 240 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔منصوبے میں 50فیصد سرمایہ کاری او جی ڈی سی ایل اور 50فیصد جوائنٹ وینچر میں شامل دیگر کمپنیوں نے کی۔واضح رہے کہ ملک کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پاکستان گیس درآمد بھی کرتاہے۔حکومت ملک میں پیدا ہونے

والی گیس کی لاگت میں 100 فیصد اضافے کے ساتھ عوام کو فروخت کر رہی ہے۔ توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے پاکستان درآمدی گیس سے اپنی ضروریات پوری کر رہا ہے لیکن آنے والے دنوں میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت کر لیے جائیں گے۔

پاکستان پٹرولیم لمٹیڈ جو کہ سرکاری سطح پر تیل اور گیس کی تلاش کا عمل کرتی ہے،اس کے زیر ملکیت بلوچستان میں مارگینڈ بلاک سے 10 کھرب مکعب فٹ گیس کے ذخائر دریافت ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جانیئے ایک گلاس گرم پانی کے ساتھ تین کھجوریں کھانے کے وہ فوائد جو ہزاروں روپے خرچ کر کے بھی حاصل نہیں ہو سکتے

سچا درد بھر واقعہ ، سبحان اللہ حضور ؐ پرقربان ہوجاؤں