سانحہ مری:دوست نے مدد کے لیے میسج کیا تو دوسرے دوست نے مذاق سمجھا ۔۔۔چیٹ سامنے آگئی
اسلام آباد)نیوز ڈیسک) سانحہ مری نے پاکستانیوں کو غمگین کر دیا ہے ہر شخص رنجیدہ ہے جبکہ آخری اطلاعات آنے تک 22کے قریب لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ دنیائے فانی سے رخصت ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد بھی شامل ہیں۔ مری کی خطرناک صورت حال جہاں ہر ایک کو افسردہ کر رہی ہے۔
وہیں مری سے موصول ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز بھی ہر کو دکھی کر رہی ہیں۔ اس خبر میں آپ کو ایک ایسے نوجوان ہی کے بارے میں بتائیں گے جو مدد کا بولتا رہا مگر اسے اہمیت نہیں ملی۔
مری میں گزشتہ دنوں شدید برف باری جاری تھی اور میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سال گنجائش سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوئی تھیں جس سے ٹریفک شدید جام ہو رہا تھا۔ اسی صورت حال میں مری میں برف باری کا طوفان بھی آ گیا
جس نے ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں کی مشکلات کو مزید بڑھا دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک پوسٹ میں دو لوگوں کی باتوں کو پڑھا جا سکتا ہے جس میں ایک نوجوان مری کی شدید برف باری میں پھنسا ہوا ہے اور مدد کے لیے میسج کر رہا ہے۔
نوجوان نے میسج کیا کہ “بھائی مری میں پھنسا ہوا ہوں، فیملی ساتھ ہے، گاڑی نکلوا دے، 4 بجے کے پھنسے ہوئے ہیں۔ موبائل چارجنگ بھی ختم ہونے والی ہے۔ نوجوان کی جانب سے منتیں کی جا رہی تھیں
کہ میری مدد کرو۔ جس کے جواب میں شخص نے کہا کہ جو نکلوانے آئے گا کیا وہ ہیلی کاپٹر پر آئے گا؟ مزید لکھا کہ انجوائے کرو، امید ہے 2 دن تک روڈ کھل جائے گا۔ بے حسی کی انتہا تھی جب ہی دوست نے یہ کہہ کر بات ختم کی اور ساتھ ہی دعا بھی پڑھنے کا مشورہ دیا۔ لیکن برف باری میں پھنسا نوجوان التجا کرتا رہا کہ ” بھائی بھائی میں سنجیدہ ہوں، حالات خراب ہیں یہاں، کر نا کچھ”۔ ٹوئیٹر پر وقاص احمد کی جانب سے یہ چیٹ شئیر کی گئی تھی،
جب کہ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیملی اس مشکل صورتحال میں بحفاظت نکال لی گئی ہے۔ مگر ایسے کئی لوگ ہیں جو کہ اس برف باری میں اللہ کو پیارے ہو چکے ہیں۔ اللہ پاک تمام مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے آمین۔