in

بڑی خبر:2جنوری سے شروع ہونیوالا بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

بڑی خبر:2جنوری سے شروع ہونیوالا بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے ملک کے مختلف علاقوں میں سال 2022کی پہلی بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی ہے ۔

مغربی ہوائیں 2 جنوری کی شام سے ملک کے مغربی بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے باعث دو سے چھ جنوری تک بارش کا امکان ہے۔

کوئٹہ ،زیادت اور پشین میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔3 سے 7 جنوری تک اسلام آباد ، راولپنڈی ، کشمیر گلگت ، سوات ، مری ، کوئتہ ، زیارت ، پشین ، گلیات ، ناران ، کاغان ، ہنزہ ، سوات مالم جبہ میں شدید برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں گندم کی فصل کے لئے فائندے مند ثابت ہوں گی ، دوسری جانب تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان اسٹیٹ آئل نے طیاروں کو درکار جیٹ فیول کی سپلائی میں کمی کے باعث 15 دن تک درکار مقدار میں اے ون نامی فیول سپلائی سے معذوری کا اظہار کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق آئل ریفائنریز کی بندش کے باعث طیاروں کو درکار جیٹ فیول کی سپلائی میں کمی دیکھی جارہی ہے، پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)نے 15دن تک درکار مقدار میں اے ون نامی فیول سپلائی سے معذوری کا اظہار کیا ہے۔

پی ایس او ایوی ایشن حکام نے لاہور ایئرپورٹ کے مینیجر سروسز کے نام مراسلہ تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ متعلقہ سروسز پرووائیڈرز غیر ملکی طیاروں کو زیادہ جیٹ فیول ساتھ لانے سے متعلق آگاہ کر دیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی طیاروں کو صرف لازمی صورت میں فیول سپلائی کیا جائے گا، صورتحال معمول پر آنے پر حسب سابق جیٹ فیول سپلائی بحال کردی جائے گی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میر ی مونچھ کو تاؤ دینے سے پہلے سیدھے ہو جاؤ نہیں تو ۔۔۔!!! نواب آف کالا باغ ملک امیر محمد خان کے مثالی طرز حکومت کے چند یادگار واقعات

چمتکار تو جناب اسے کہتے ہیں ، اس آدمی نے مٹی کھود کر گڑھے میں کیلا اور انڈہ رکھا چند دنوں بعد وہاں کیا ہوا