in

ہمارا حال تباہ کرنے والے اب اپنا انجام دیکھنے کو تیار ہو جائیں ۔۔۔۔

ہمارا حال تباہ کرنے والے اب اپنا انجام دیکھنے کو تیار ہو جائیں ۔۔۔۔

لاہور(ویب ڈیسک) خواجہ رفیق فائونڈیشن کے زیر اہتمام خواجہ محمد رفیق کی 49ویں برسی کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے مزید کہا کہ 50لاکھ گھر تو کجا کمرے کی اینٹ تک نہیں رکھی.موجودہ حکومت نے ساڑھے 3سال میں ملکی معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی،

کروڑوں نوکریاں دینے کے دعویداروں نے لاکھوں لوگوں کو بیروزگار کر دیا ، نہ صرف خواجہ محمد رفیق نے آمریت کے دور میں جمہوریت کی شمع کو زندہ رکھا بلکہ جاگیرداری،اقربا ء پروری کیخلاف ساری عمر کھڑے رہے،حکومت ہو یا آمریت سعد رفیق اور سلمان رفیق نظریے پر قائم رہ کر پارٹی و قیادت کے ساتھ اس جدوجہد میں ہمیشہ شریک رہے،قید کاٹی اور سختیاں برداشت کیں لیکن اپنی جگہ سے ٹس سے مس نہیں ہوئے،

پاکستان میں بجلی نے اندھیروں نے بسیرا کررکھا تھا ،بیس بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تھی تو نوازشریف نے لوڈ شیڈنگ سے نجات کا قوم سے وعدہ کررکھاتھا، نواز شریف کی قیادت میں حکومت نے بجلی کے اندھیرے دور کر کے دکھائے ،سیاست عوامی خدمت کا نام ہے لوگوں کے دکھ و درد بانٹنے کا نام ہے ،سیاست مہنگائی کو ختم کرنے ،قوم کو پائوں پر کھڑا کرنے کا نام ہے،ساہیوال میں سی پیک کے تحت 1360میگا واٹ کوئلے سے بجلی کے منصوبے پر دن رات کام ہورہاتھا

،ساہیوال میں ریلوے کی رسائی چاہیے تھی ،دنیا کی تاریخ میں ساہیوال کا منصوبہ کم مدت میں مکمل ہوا،پی کے ایل آئی کا عمران حکومت نے جنازہ نکال دیا ،عمران نیازی کو صرف یہ غرض ہے کہ پی کے ایل آئی کو شہبازشریف نے بنایا اسلئے اس کا بیڑہ غرق کردو ،یہ وہ عظیم سانحہ ہے جو 2018میں رونما ہوا، لاہور میں میٹرو بس کو جنگلہ بس کہا گیا اور 70ارب روپے کا طعنہ دیا جاتارہا لیکن پشاور میں جو بس بنائی وہ چلتی نہیں بلکہ جلتی ہے ، بی آر ٹی کے ایک کلو میٹر پر 20ارب روپے لگائے گئے ۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ اساتذہ کو بلدیاتی اداروں کی ماتحتی میں دینا نالائقی اور نااہلی کی بدترین مثال ہے، ہم اساتذہ کےساتھ کھڑےہیں، غیر آئینی آرڈیننس کی متعلقہ شق فی الفور واپس لی جائے۔ میاں نوازشریف نے مزید کہا کہ سبز پاسپورٹ کی عزت یہ ہورہی ہے، ہم نے آئی ایم ایف کے پروگرام کو خدا حافظ کہہ دیا،سیکیورٹی کونسل میں پاکستان کی کرسی تک نہیں رکھی جاتی، ایک لیڈر فون کرتا نہیں دوسرا سنتا نہیں ، سبز پاسپورٹ کی عزت یہ ہے کہ ایک ملک ہمارا جہاز ضبط کرلیتا ہے ددوسرا ہمارے ہوٹل پر قبضہ کرلیتا ہے،

جنہوں نے ملکی ایئر لائن کو تباہ کیا انکو چھوڑنا نہیں چاہیے، ان کا پورا پورا حساب ہونا چاہیے۔میاں نوازشریف نے مزید کہاخواجہ رفیق کے چلے جانے سے ایک برا خلاءپیدا ہوا۔ملکی سیاست میں آج تک انکا خلاءاور کمی محسوس کی جاتی ہے، مجھے خوشی ہے کہ ان کے بیٹے خواجہ سعد اور خواجہ سلمان اپنے والد گرامی کے نقشے قدم پر گامزن ہیں، دونوں بھائیوں نے جبر،ظلم کےخلاف علم بلند رکھا ہے۔ قید اور سختیاں برداشت کی لیکن کبھی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے، میرے اور شہبازشریف کے شانہ بشانہ ساتھ رہے ہیں۔

دونوں بھائیوں نے جواں مردی سے قید کاٹی،قوم نے ہمیں تین بار مینڈیٹ دیا، ہم خوشحالی بھی لائے،روزگار کے مواقعے بھی مہیا کیے ۔اسلام آباد،گوادر،گلگت سے سکردو تک بہترین سڑکیں بنائی ہیں، ہم نے نیا پاکستان بنایا جس کو پاءتکمیل تک پہنچایا، شہبازشریف نے اورنج لائن ترین بناکر قوم کو تحفہ دیا،مسلم لیگ ن نے پاکستان نے ملک کو ایٹم قوت بنایا،ہم نے وعدہ کیا تھا لوڈشیڈنگ ختم کرینگے،الحمد اللہ ہم نے 3سال میں لوڈشیڈنگ ختم کی،5سال میں لوڈشیڈنگ ختم کرنا ممکن نہیں تھا لیکن شہبازشریف کی محنت سے ہم نے 3سال میں لوڈشیڈنگ ختم کردی، ہم نے ملک سے بدامنی ختم کردی۔ہم نے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا،سب سے بڑھ کر کراچی میں امن قائم کیا۔شہبازشریف اور انکی ٹیم نے بہترین ہسپتال اور تعلیمی ادارے بنائے،سٹاک مارکیٹ تباہ،قرضے 42ہزار ارب تک پہنچادیے گئے، آج ڈالر 180روپے کا ہو گیا ،

افغانستان میں عمران خان کو کٹھ پتلی کہا جا رہا ہے۔امریکی میڈیا اسکو اسلام آباد کا میئر کہہ رہا ہے، خوشحالی بند تنزلی کھول دی ہے، زندگی تنگ کردی موت کھول دی ہے، کروڑوں عوام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، بھوک کی وجہ سے غریب کے بچوں کا برا حال ہے،15ہزار تنخواہ لینے والا مزدور ان حالات میں کیسے گزارا کرسکتا ہے،بجلی قہر بن کر غریب پر گر رہی ہے۔پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، دنیا میں پیٹرول سستا ہورہا ہے پاکستان میں مہنگا ،ان حکمرانوں نے قوم کے بچوں کی خوشیاں چھین لی ہیں، ملک کہاں جارہا ہے ،سب کے ذہن میں ایک ہی سوال ہے،یہاں جس کی لاٹھی اسکی بھینس والا قانون چلایا گیا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مسلسل 3دن بارشیں ہی بارشیں ، محکمہ موسمیات نے پیشگی خبردار کردیا

ملکی تاریخ کا ایک اور بڑا آن لائن فراڈ