in

گورنر ہاؤس میں صدر عارف علوی کے بیٹے کی کاروباری تقریب ۔۔۔۔۔۔

گورنر ہاؤس میں صدر عارف علوی کے بیٹے کی کاروباری تقریب ۔۔۔۔۔۔

کراچی (ویب ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی کے بیٹے عواب علوی کے ذاتی کاروباری معاہدے پر گورنر ہاؤس سندھ میں دستخط کی تقریب ہوئی، نجی کاروباری معاہد ے کی تقریب میں صدر مملکت عارف علوی بھی شریک ہوئے۔ نجی کاروباری معاہدے کیلئے گورنر ہاؤس کا استعمال اور صدر مملکت کی شرکت نے کئی سوال اٹھادیئے ،

سوال کیا جارہا ہے کہ کیا عام پاکستانی کو بھی اپنے کاروباری معاہدے گورنر ہاؤس میں کرنے کا حق ہے یا یہ سہولت صرف صدر کے بیٹے کو حاصل ہے ، کیا صدر پاکستان کا حلف انہیں پرائیویٹ کاروباری تقریب میں شرکت کی اجازت دیتاہے۔

صدر عارف علوی نے منگل کو ایک ٹویٹ کیا کہ انکی موجودگی میں ڈاکٹر عواب اور انکے دوست کے درمیان ایک ایم اویو پر دستخط کی تقریب کیلئے مقام کا انتخاب ناقص فیصلے کا معاملہ تھا۔

ایک ٹویٹ میں جسے بعد میں انہوں نے کچھ واٹس ایپ گروپس کے ردعمل کی وجہ سے ڈیلیٹ کر دیا تھا۔ صدر مملکت نے ڈاکٹر عواب علوی ڈینٹل اور برنگنگ اسمائلز یو ایس اے کے درمیان دستخط کیے جانے والے ایم او یو کے بارے میں بتایا تھا۔

بعدازاں اسی معاملے پر صدر مملکت کے بیٹے عواب علوی کہنا تھا کہ ہم سے دو غلطیاں ہوئیں۔ ایک گورنر ہاؤس میں تقریب کرنا دوسرا میز کے اوپر سرکاری علامتی نشان ہونا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاوس میں تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ دانشمندانہ نہیں تھا۔

ان سے سوال کیا گیا کہ کیا اس تقریب میں صدر کو مدعو کرنے کیلئے کسی قسم کی درخواست دی گئی تھی تو ان کا کہنا تھا

عارف علوی میرے والد ہیں تو ایسی ضرورت نہیں پڑی اگر یہ تقریب علوی ڈینٹل کلینک پر ہوتی تو اس میں بھی صدر عارف علوی شرکت کرتے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نماز

معروف بھارتی اداکارہ گزر گئیں