in

اندیا کے گوتم اڈانی نے مکیش امبانی سے انڈیا اور ایشیا کے سب سے امیر شخص کا اعزاز چھین لیا، یہ کون ہیں اور کیا کام کرتے ہیں؟

اندیا کے گوتم اڈانی نے مکیش امبانی سے انڈیا اور ایشیا کے سب سے امیر شخص کا اعزاز چھین لیا، یہ کون ہیں اور کیا کام کرتے ہیں؟

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  بھارت سے تعلق رکھنے والے گوتم ادانی نے بدھ کے روز مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انڈیا اور ایشیا کے سب سے امیر شخص کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ رواں سال گوتم اڈانی کے اثاثوں کی مالیت میں 55 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جب کہ مکیش امبانی اپنی دولت میں “صرف” 14 ارب 30 کروڑ ڈالر کا ہی اضافہ کرپائے ہیں۔

اے بی پی نیوز کے مطابق بدھ کے روز اڈانی گروپ کے شیئرز کی ویلیو میں اضافہ جب کہ مکیش امبانی کے ریلائنس گروپ کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ بمبمئی سٹاک ایکسچینج میں ریلائنس کے ایک شیئر کی ویلیو 1.48 فیصد کی کمی کے ساتھ 2350.90 روپے رہ گئی ۔ اس کمی نے سرمایہ کاروں کے 22 ہزار کروڑ روپے ڈبو دیے جب کہ مکیش امبانی کو اپنے اثاثوں میں 11 ہزار کروڑ کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری طرف بدھ ہی کے دن اڈانی گروپ کی گروس مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 12 ہزار کروڑ اور نیٹ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 4250 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا جس کے باعث کمپنی کے مالک گوتم اڈانی انڈیا اور ایشیا کے سب سے امیر شخص بن گئ

اگرچہ ادانی گروپ کی مالیت 10 ٹریلین جب کہ ریلائنس گروپ کی ویلیو 14.91 ٹریلین بھارتی روپے ہے لیکن گوتم اڈانی کے اپنی کمپنی میں شیئرز بھی زیادہ ہیں جب کہ ان کے مقابلے میں مکیش امبانی کے ریلائنس گروپ میں اتنے شیئرز نہیں ہیں۔

بلومبرگ کے بلینئر انڈیکس کے مطابق بدھ کو ہونے والی تبدیلی سے پہلے مکیش امبانی 91 ارب ڈالر مالیت کے اثاثوں کے ساتھ انڈیا اور ایشیا کے سب سے امیر ترین شخص تھے جب کہ گوتم اڈانی 88 ارب 80 کروڑ ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھے لیکن حالیہ تبدیلی نے چھ سال بعد مکیش امبانی سے ان کا تاج چھین لیا ہے۔

خیال رہے کہ گوتم اڈانی بھی مکیش امبانی کی طرح بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ اڈانی گروپ کے بانی اور چیئرمین ہیں۔ ان کا گروپ ایک ملٹی نیشنل پورٹ ڈویلپمنٹ کا ادارہ ہے جس کا ہیڈ کوارٹرز گجرات کے دارالحکومت احمد آباد میں ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میرے دوست جاوید کا بڑا بھائی فوت ہو گیا تو ہم اسے دفنا کر واپس جانے لگے عین اس وقت قبر میں سے آواز آئی کہ جاوید۔۔۔ایک سچا واقعہ

مکھی کے بارے میں ایک بہت سبق آموز واقعہ ہے