in

عام شہریوں پر طواف کعبہ کی پابندیاں ختم ۔۔۔ مسجد نبوی ؐمیں نماز ادا کرنے کیلئے بھی نرمی کردی گئی

عام شہریوں پر طواف کعبہ کی پابندیاں ختم ۔۔۔ مسجد نبوی ؐمیں نماز ادا کرنے کیلئے بھی نرمی کردی گئی

ریاض(این این آئی)سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد نبویۖ میں نماز کیلئے شرائط کا اعلان کیا ہے۔ وزارت نے باور کرایا کہ اس کے واسطے اعتمرنا ایپلی کیشن کے ذریعے اجازت نامے کے اجرا یا وقت لینے کی ضرورت نہیں رہی۔سعودی عرب کے عربی اخبار کے مطابق اس سلسلے میں توکلنا ایپلی کیشن کی شرط درکار ہو گی مسجد نبویۖ میں داخلے کے خواہشمند کے لیے کورونا کی دو خوراکیں پوری کرنے یا کورونا سے مکمل صحتیاب ہونے یا پھر ایک خوراک کے بعد 14 روز مکمل کر لینے کی شرط پوری کرنا ضروری ہو گا۔وزارت نے واضح کیا کہ

مسجد نبوی ۖمیں فرض نمازوں کے لیے وقت لینے کی ضرورت نہیں ہو گی تاہم روضہ مبارک پر نماز اور روضہ مبارک (صل اللہ علیہ وسلم)کی زیارت کے لیے اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامے کے اجرا کی شرط لازم ہو گی۔ مسجد نبویۖ میں داخلہ توکلناایپلی کیشن کی نشان دہی کے ذریعے بھی عمل میں آ سکتا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اولاد نے گھراور جائیداد بیچ کر ہر ایک نے اپنا اپنا حصہ لے لیا لیکن ماں کسی کے حصے نہ آئی جب 80سالہ بو ڑھی ما ں کی بیٹی اور داماد ملنے آئے تو دیکھتے ہی کیا کہہ کر واپس چلے گے ؟

فرعون کے والدین کون تھے اور فرعون کی پیدائش اس جوڑے کے گھر ہی کیوں ہوئی ؟ وہ انکشافات جس کو جان کر آپ بھی سر پکڑ لیں گے