افسوسناک خبر:” 50 ہزار روپے میں بچہ لے لو” باوردی پولیس اہلکار بچے اٹھائے سڑک پر آگیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سندھ کا پولیس اہلکار وردی پہنے دو بچوں کواٹھا کرڈسٹرکٹ جیل گھوٹکی کے باہر سڑک پر آگیا اور پچاس ہزار روپے میں فروخت کرنے کا اعلان کردیا، اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بیٹے کا آپریشن ہونا تھا لیکن چھٹی مانگنے پر اس سے رشوت طلب کی گئی۔
اور رقم ادا نہ کرپانے پر تبادلہ کردیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق محکمہ جیل کا پولیس اہلکار نثار لاشاری پچاس ہزار روپے میں بچے فروخت کرنے کی بولی لگاتا رہا، یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے ، اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ 17 نومبر کو ان کے ایک بیٹے کا گمبٹ ہسپتال میں آپریشن ہونا ہے لیکن چھٹی کے عوض اس سے جیل کے ہیڈ محرر عزیز ہکڑو نے رشوت مانگی جو وہ نہیں دے سکا، 15 دن کی چھٹی کیلئے 20 ہزار کا مطالبہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ تنخواہ اتنی نہیں کہ وہ علاج کراسکیں، گمبٹ سے علاج چل رہا تھا اور اب آپریشن کی تاریخ ملی ہے ، جیل انتظامیہ کی طرف سے بھی کوئی میڈیکل سپورٹ نہیں دی گئی۔ دوسری جانب ہربجن سنگھ نے یوٹیوب پر جاری ویڈیو میں کہا کہ ” ڈیوڈ وانر کی شاٹ کھیل کے اصولوں کے مطابق تھی لیکن میں نے محسوس کیاہے کہ وارنر کو اسے جانے دینا چاہیے تھا، ڈیوڈ وارنر کے اس عمل نے اچھا پیغام نہیں دیا “۔ہربھجن سنگھ نے مزید کہا کہ’ ’ہمیں بھی ماضی میں ایسا موقع ملا ہے لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا جو وارنر نے کیا۔“واضح رہے کہ دو روز قبل کھیلے جانے والے سیمی فائنل کے دوران اوور کرواتے ہوئے حفیظ کے ہاتھ سے گیند پھسل گئی تھی جسے ایمپائر نے ’نو بال‘قرار دیا تھا۔