in

قیمت صرف 4 لاکھ روپے۔۔۔!!! 1 روپے میں 1 کلومیٹر سفر، پاکستانی تاریخ کی سستی ترین کار متعارف کروا دی گئی، گاڑی کے شوقین افراد کے لیے شاندار خوشخبری

کراچی (نیوز ڈیسک ) پاکستان کی سب سے سستی گاڑی متعارف کروا دی گئی۔کراون گروپ نامی پاکستانی کمپنی نے محض 4 لاکھ روپے کی قیمت میں سستی ترین الیکٹرک مارکیٹ میں پیش کر دی، آنے والے دنوں میں مزید سستی الیکٹرک گاڑیاں متعارف کروائے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ملک کی پہلی الیکٹرک وہیکل پالیسی مرتب کی جا

رہی ہے جس کا جلد نفاذ بھی کر دیا جائے گا۔حکومت کے اس فیصلے کے باعث ملک میں جلد سستی ترین الیکٹرک گاڑیاں متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ اس سلسلے کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔ کراچی میں کراون گروپ نامی پاکستانی کمپنی پاکستان کی سب سے سستی ترین الیکٹرک کار متعارف کروائی ہے۔ کراون گروپ کی جانب سے 3 مختلف گاڑیاں پیش کی گئی ہیں۔ کمپنی ایک کار، ایک رکشہ اور ایک اسکوٹی متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔کمپنی کی جانب سے پیش کی گئی کار کی قیمت 4 لاکھ روپے، رکشے کی قیمت 3 لاکھ روپے جبکہ اسکوٹی کی قیمت 55 ہزار روپے ہوگی۔ بتایا گیا ہے ان تمام گاڑیوں کا فی کلومیٹر خرچ 80 پیسے سے 1 روپے 25 پیسے تک ہوگا۔ مکمل چارج پر کار 50 کلومیٹر تک کا، رکشہ 60 کلومیٹر تک کا جبکہ اسکوٹی 70 کلومیٹر تک کا سفر طے کر سکے گی۔کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے الیکٹریکل وہیکل پالیسی کے اعلان کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ پالیسی کے اعلان اور نفاذ کے بعد گاڑیوں کو مارکیٹ میں باقاعدہ فروخت کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔ فی الحال ان گاڑیوں کو ٹیسٹینگ کے مرحلے سے گزارا جا رہا ہے۔ کمپنی نے کراچی کی پورٹ قاسم پر باقاعدہ پلانٹ آپریشنل کر دیا ہے جہاں سالانہ 1 لاکھ 20 ہزار گاڑیاں تیار کی جائیں گی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستانی 100والے نوٹ میں بہت بڑی غلطی ، پاکستانی اب تک لاعلم تھے ؟ حیران کن خبر آگئی