جاتے جاتے اپنی ماں سے ایسی بات کہہ گئی کہ پوری دنیا میں ہنگامہ برپا ہوگیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چین میں گزشتہ دنوں کیٹ واک کرتی ایک روسی ماڈل بے ہوش ہو کر گر گئی
اور اس کی موت واقع ہو گئی لیکن مرنے سے پہلے وہ اپنی ماں سے ایسی بات کہہ گئی
کہ دنیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق ولادا زیوبا نامی اس ماڈل کی عمر صرف 14برس تھی۔
جسے ایک ایجنسی کے ذریعے ریکروٹ کیا گیا تھا اور وہ تین ماہ کے معاہدے پر چین میں کام کر رہی تھی۔ اس نے مرنے سے قبل اپنی ماں سے بات کرتے ہوئے
اسے بتایا کہ”مجھ سے بہت زیادہ کام لیا جا رہا ہے اور میں مسلسل شدید تھکاوٹ کا شکار ہوں لیکن میں ہسپتال جانے سے خوف زدہ ہوں۔“ زیوبا ماسکو کی رہائشی تھی۔ اس کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹروں نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا ہے
کہ وہ مسلسل کام اور کم غذا کے باعث انتہائی کمزور ہو چکی تھی۔ تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ زیوبا کا معاہدہ کچھ اس طرح کا تھا کہ گویا شنگھائی میں اس سے جبری مشقت کروائی جا رہی تھی۔ اس معاہدے میں میڈیکل انشورنس بھی شامل نہیں تھی، جس کی وجہ سے وہ ہسپتال نہ جا سکی
۔رپورٹ کے مطابق وہ کیٹ واک کے دوران مسلسل تھکاوٹ کی وجہ سے گری اور دو دن بعد اسی حال میں ہی دم توڑ دیا۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق ولادا زیوبا نامی اس ماڈل کی عمر صرف 14برس تھی۔ جسے ایک ایجنسی کے ذریعے ریکروٹ کیا گیا تھا اور وہ تین ماہ کے معاہدے پر چین میں کام کر رہی تھی۔