in

اگر سلمان اور شاہ رخ اداکار نہ ہوتے تو۔۔۔۔۔ مادھوری نے کیا جواب دیا ؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں

اگر سلمان اور شاہ رخ اداکار نہ ہوتے تو۔۔۔۔۔ مادھوری نے کیا جواب دیا ؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں

اپنی ویب سیریز کی پروموشن کے سلسلے میں مادھوری ڈکشٹ نے ایک انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ کو انٹرویو دیا۔ جس میں انہوں نے اپنے ساتھی اداکاروں شاہ رخ اور سلمان خان کے بارے میں دلچسپ تبصرہ کیا۔ انٹرویو کے دوران میزبان نے مادھوری سے سوال پوچھا اگر شاہ رخ خان اور

سلمان خان اداکار نہ ہوتے تو آپ کے خیال میں کس پیشے سے وابستہ ہوتے؟ مادھوری ڈکشٹ نے جواب دیا میرے خیال میں اگر سلمان خان اداکار نہ ہوتے تو گلوکار ہوتے، لیکن وہ ابھی بھی گلوکاری کررہے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ سلمان باڈی بلڈنگ کے پیشے سے وابستہ ہوتے اور پھر انہوں نے ہنستے ہوئے کہا وہ پہلے ہی باڈی بلڈنگ کررہے ہیں۔ مادھوری ڈکشٹ نے مزید کہا اگر سلمان اداکار نہ ہوتے تو پروفیشنل پینٹر ہوتے،

تاہم انہوں نے دوبارہ ہنستے ہوئے کہا کہ وہ پہلے ہی اداکاری کے ساتھ ساتھ پینٹنگ بھی کررہے ہیں۔ جب یہی سوال شاہ رخ خان کے بارے میں پوچھا گیا کہ آپ کے خیال میں اگر شاہ رخ اداکار نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟

مادھوری نے فوراً جواب دیا اگر شاہ رخ اداکار نہ ہوتے تو بزنس مین ہوتے اور پھر انہوں نے ہنستے ہوئے کہا شاہ رخ خان اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ بزنس بھی کررہے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تنہا سفر کرنے والی خواتین کیلئے مدینہ منورہ دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار!!! لیکن دوسرے اور تیسرے نمبر پر کونسا شہر آیا؟

پاکستانی نوجوان اپنےملک کو چھوڑ کر دوسرے ممالک میں جا کر کام کرنا کیوں پسند کرتے ہیں؟ نامور کالم نگار کی دلچسپ مگر معلوماتی تحریر