نجم سیٹھی کےساتھ ہی تین پرانے کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی ہونےلگی
پی سی بی میں کمان کی تبدیلی کے ساتھ ہی کرکٹ بورڈ کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم مین بھی بڑی تبدیلیوں کی امید کی جا رہی ہے۔
قومی ٹیم کی قیادت سے لے کر سکواڈ تکج زیر بحث آئے ہوئے ہین ۔ محمد عامر کی طرف سے جس طرح سے نجم سیٹھی کو خوش آمدید کیا گیا ہے۔
کیا یہ اس طرف اشارہ ہو سکتا ہے کہ محمد عامر اپی ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہین ۔ جس طرح سے محمد عامر کی طرف سے ویلکم کیا گیا ہے ۔ یہ ایک مثبت اشارہ ہو سکتا ہے۔
کرکٹ تجزیوں کاروں کی طرف سے محمد عامر کے ساتھ ساتھ شرجیل خان اور شعیب ملک کے لیے بھی قومی ٹیم میں ایک بار پھر سے دروازے کھلنے امکانات ہیں ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق تینوں کھلاڑیوں کی واپسی مین
رکاوٹ کوئئی اور نہیں بلکہ رمیز راجہ خود تھے ۔ چونکہ وہ اب جا چکے ہیں تو شعیب ملک ، شرجیل خان اور محمد عامر قومی ٹیم کو واپس جوائن کر سکتے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ نجم سیٹھی تینوں کے لیے کیا اقدامات کرتے ہیں۔
نجم سیٹھی نے محمد عامر کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ٹیم میں شاہین اور عامر کو ایک ساتھ دیکھنے کے خواہشمند ہیں اگر وہ لوگ پرفارم کر رہیں ہیں تو انہیں ٹیم میں شامل نہ کرنا زیادتی ہے ۔ شرجیل خان کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ سب میری نظر میں ہیں اور انہے بھی موقع ملنا چاہیے۔