جنوبی ایشیا میں دوسرا مہنگا ترین ملک کون ؟ تہلکہ خیز رپورٹ منظر عام پر
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کو جنوبی ایشیا کا دوسرا مہنگا ترین ملک قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے سال 2022 کا آؤٹ لک جاری کردی، جس میں بتایا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پاکستان دوسرا مہنگا ترین ملک ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک
کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 70.6 فیصد اور پاکستان میں مہنگائی کے بڑھنےکی شرح 26.6 فیصد ہے۔ رپورٹ میں کہا کہ بنگلادیش میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 8.9 فیصد اور بھارت میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 6.8 فیصد ہے
۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب سے زراعت ،لائیو اسٹاک کو بڑا نقصان پہنچا، سیلاب سے گندم کی بوئی متاثر ہو رہی ہے، سیلاب سے پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اے ڈی بی نے پیش گوئی کی کہ پاکستانی روپے کی قدر میں مزید گراوٹ ہوسکتی ہے اور پاکستان میں توانائی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا میں معاشی ترقی کی شرح سیلاب کی وجہ سےکم ہوگئی ، پاکستان اور بنگلادیش کے سیلابوں نےمعاشی ترقی کو متاثر کیا، جنوبی ایشیا میں معاشی ترقی کی شرح 6.5 کےبجائے6.3فیصدرہے گی، سیلاب نے پاکستان کی معیشت کو پے در پے نقصان پہنچایا ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں چند ہفتوں کا خام مال بچا ہے، اور دواؤں کے بحران کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ ملک میں ادویات کے بحران کا خدشہ سر اٹھا رہا ہے، اس سلسلے میں وفاقی وزارت صحت نے وزارت خزانہ کو ایک خط لکھ کر کہا ہے کہ اگر ادویات کے خام مال کے لیے ایل سیز نہ کھولی گئیں تو ادویات کے بحران ہو جائے گا۔