in

پیٹرول کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر کمی۔۔۔بڑی خبرآگئی

پیٹرول کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر کمی۔۔۔بڑی خبرآگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 5 فیصد کم ہو گئی ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔برینٹ خام تیل 5 فیصد کمی کے بعد 86 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے۔ عالمی منڈی میں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 77 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ماہر معاشیات مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتیں اب روس اور یوکرین سے پہلے کےمقابلے بہت کم ہیں ، دیکھتے ہیں اسحاق ڈار کتنی پیٹرول کی قیمت گراتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ماہر معاشیات مزمل اسلم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یکم جنوری 2022کوپیٹرول کی قیمت 142.32روپےفی لیٹرتھی،

جب خام تیل کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل سےاوپرتھی۔مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایل،ایکس چینج ایڈجسٹمنٹ کے بعد قیمت 200 روپے ہونی چاہیے، تیل کی قیمتیں اب روس اور یوکرین سے پہلے کےمقابلے بہت کم ہیں۔ماہر معاشیات نے بتایا کہ خام تیل 2022 کی کم ترین سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے، ایک سال پہلے پیٹرول کی مقامی قیمت 113.48 روپے فی لیٹر تھی

، جب کروڈتیل 75 ڈالر فی بیرل سے نیچے تھا۔ان کا کہنا تھا کہ دیکھتے ہیں اسحاق ڈار کتنی پیٹرول کی قیمت گراتے ہیں، قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر کی کمی ہونی چاہیے۔ دوسری جانب تاجر برادری کے لیے اچھی خبر، پاکستان ریلوے نے تاجروں کی سہولت کے لیے مال گاڑیوں کے کرایوں میں کمی کردی

۔تاجر برادری کو تجارتی سامان کی ترسیل میں ریلیف دینے کے لیے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔ کرایوں میں کمی کراچی سے لاہور، لاہور سے ملتان سمیت دیگر شہروں میں سامان کی ترسیل پہ کی گئی ہے۔ فی بوگی 10ہزار سے 33ہزار روپے تک کرایہ نامے میں کمی کی گئی ہے، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری کر دیا گیا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

“میں پاکستان کے تینوں ٹیسٹ کے پیسوں کا یہ کروں گا” بین سٹوکس نے پاکستانیوں کا دل خوش کردیا!

جریان واحتلام کا جڑ سے علاج پیشاب کے قطروں کا علاج