in

تبدیلی کا جنازہ نکل گیا۔۔اہم رپورٹ منظر عام پرآ گئی۔۔عمران خان کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا

تبدیلی کا جنازہ نکل گیا۔۔اہم رپورٹ منظر عام پرآ گئی۔۔عمران خان کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا

مہنگائی نے ہمارا جینا دوبھر کردیا ہے ،نئے پاکستان سے پرانے والا ہی اچھا تھا ،لگتا ہے اب سکون قبر میں ہی جاکر ملے گا،عوام حکومت کی تین سالہ کارکردگی پر بھڑک اٹھے ۔نجی اخبار کی جانب سے تحریک انصاف حکومت کی تین سالہ کارکردگی پر سروے کیا گیا تو

اس دوران 55فیصد عوام نے مہنگائی کا رونا رویا اور حکومت کی مہنگائی کے جن کو قابو کرنے کے حوالے سے پالیسیوں پر کڑی تنقید کی ۔لوگوں کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان سے پرانا پاکستان ہی اچھا تھا کم سے کم آٹا ، چینی اور گھی سمیت کھانے پینے کی چیزیں سستی تھیں اور آسانی سے دو وقت روٹی میسر آجاتی تھی ۔اس سوا ل پر کہ وزیراعظم عمران خان ایک بیان میں کہا تھا کہ ’’سکون صرف قبر میں ہے ‘‘

پر طنزیہ انداز میں جواب دیا کہ ہاں جی اب لگتا ہے کہ سکون صرف قبر میں ہی ملے گا۔سروے کے دوران 35فیصد لوگوں نے عمران خان کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہاکہ عمران خان نےملک پر قابض چالیس سال سے چوروں ،لیٹروں اور سیاسی مافیا کو لگا ڈالی ہے ہمارے لئے یہی کافی ہے ۔ملک کو لوٹنے والوں کو ناکوں چنے چبوانے پر ہم عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں کیونکہ وہ ایماندار لیڈر ہیں اور ان کا ان تین سالوں میں کوئی کرپشن کا سکینڈل سامنے نہیں آیا ۔جبکہ ماضی کی حکومت آتی بعد تھیں اور کرپشن کے سکینڈل پہلے آنا شروع ہوجاتے تھے۔جبکہ 10فیصد لوگوں نے حکومت کی تین سالہ کارکردگی پر درمیانہ موقف اختیار کیا ۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یہ بابا جی دراصل کون تھے ؟ حیران کن واقعات پر مبنی تحریر

ارینج میرج زیادہ کامیاب ہوتی ہے یا محبت کی شادی