in

شادی کے بعد شناختی کارڈ پر شوہر کا نام لکھوائیں یا والد کا ؟ نادرا نے خواتین کا سب سے بڑا مسئلہ حل کر دیا

شادی کے بعد شناختی کارڈ پر شوہر کا نام لکھوائیں یا والد کا ؟ نادرا نے خواتین کا سب سے بڑا مسئلہ حل کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین نادرا طارق ملک نے خواتین کی بڑی مشکل حل کر دی ہے ۔خواتین کی مشکل حل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے عورتوں کی رجسٹریشن کے لیے نادرا میں خواتین پر مبنی سپیشل ڈیپارٹمنٹ بنا دیا گیا ہے، جو خواتین کی رجسٹریشن کی پالیسی مرتب کرے گا، تمام خواتین کو کارڈ بنوانا چاہیے۔

 شادی کے بعد یہ عورت کی مرضی ہے کہ وہ شناختی کارڈ پر والد کا نام لکھوانا چاہتی ہے یا شوہر کا ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نادرا نے دیہی خواتین کی سالانہ کانفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نادرا کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے، شادی کے بعد عورت کی مرضی ہے شناختی کارڈ میں باپ کا نام لکھوائے یا خاوند کا، عورتوں کی رجسٹریشن کے لیے نادرا میں خواتین پر مبنی سپیشل ڈیپارٹمنٹ بنا دیا گیا ہے، جو خواتین کی رجسٹریشن کی پالیسی مرتب کرے گا، تمام خواتین کو کارڈ بنوانا چاہیے۔ طارق ملک نے کہا کہ ہم اقلیتی برادری کی ترجیح بنیادوں پر رجسٹریشن کر رہے ہیں، نادرا میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، مختلف کیسز میں 262 ملازمین چارج شیٹ ہو چکے ہیں اور 107 کو نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے۔طارق ملک نے بتایا کہ پہلا شناختی کارڈ فری دیا جاتا ہے، اگر کوئی فیس وصول کرے تو نادرا میں شکایات درج کروائیں، بچوں کو بھی نادرا کے ساتھ رجسٹرڈ کروائیں، اگر بیس سال کی عمر کے بعد کروائیں گے تو مختلف پہلوو¿ں سے تحقیق کی جاتی ہے۔شادی کے بعد یہ عورت کی مرضی ہے کہ وہ شناختی کارڈ پر والد کا نام لکھوانا چاہتی ہے یا شوہر کا ۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کوگوادر سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، ٹوکیو کے اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

ریاست مدینہ کی جانب ایک اور قدم ۔۔۔ جہیز اور نکاح کے فارم میں تبدیلی ، کیا دل خوش کر دینے والی پابندیاں عائد کردی گئیں ؟ جانیے