بجلی کا بل ٹھیک کروانے کے لیے بجلی کے دفتر آنے والا شخص ٹینشن سے ہی انتقال کر گیا, ویڈیو وائرل
فیصل آباد سے تعلق رکھنے والا ایک شہری بل کم کروانے واپڈا کے دفتر گیا تو زیادہ ٹینشن ذہن پر لینے کی وجہ سے موقع پر انتقال کر گیا۔
بجلی کے دفتر کے باہر ایک شخص اپنی اہلیہ کے ساتھ بجلی کا بل ٹھیک کروانے کی غرض سے آیا تاہم ٹینشن سے ہی وفات پاگیا۔
آدمی کی لاش بجلی کے دفتر کے کاٶنٹر کے باہر ہی رکھی رہی اور اس کے ساتھ آٸی ہوٸی خاتون اس کے آگے زار و قطار روتی رہی۔
ویڈیو بنانے والا شخص کہتا ہے کہ یہ آدمی واپڈا کے دفتر بجلی لا بل ٹھیک کروانے کے لیے آیا تھا
مگر اس نے ٹینشن ذہن پر سوار کرلی تھی کہ وہ گرا اور انتقال کر گیا۔
ویڈیو بنانے والا شخص کا کہنا تھا کہ یہ گلستان کالونی جی بلاک کا علاقہ ہے۔
ویڈیو میدلں مرحوم کی لاش کے پاس لوگوں کا رش دیکھا جا سکتا ہے اور ایک خاتون لاش سے لپٹ کر رو بھی رہی ہیں۔ جو بظاہر شخص کی بیوہ ہوسکتی ہیں۔