پانچ لاکھ 70 ہزار روپے کلو فروخت ہونے والے دنیا کے مہنگے ترین آم، باغ کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی گارڈز اور کتے تعینات
پانچ لاکھ 70 ہزار روپے کلو فروخت ہونے والے دنیا کے مہنگے ترین آم، باغ کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی گارڈز اور کتے تعینات اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دنیا کے سب سے مہنگے فی کلو فروخت ہونے والے آم کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے دنیا کی مہنگے ترین آم کی قسم کی حفاظت کیلئے مالک باغ نے سیکیورٹی
گارڈز اور کتے بھی تعینات کردیے ہیں تاکہ یہ آم چوری نہ ہو سکیں۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے دنیا کے مہنگے ترین آم کاشت کر رکھے ہیں۔ آم کی یہ قسم دو لاکھ 70 ہزار روپے (5 لاکھ 70 ہزار روپے پاکستانی) کلو تک فروخت ہوتی ہے۔ جوڑے نے آموں کے باغ کی حفاظت کیلئے چار سیکیورٹی گارڈز اور چھ کتے تعینات کیے ہیں۔ جوڑے کا کہنا ہے کہ آموں کی اس قسم کی گٹھلیاں انہیں ٹرین میں سفر کے دوران ایک مسافر نے دی تھیں۔ خیال رہے کہ آموں کی دنیا کی مہنگی ترین اس قسم کا نام میا زاکی ہے جو جاپان میں پیدا ہوتی ہے۔ جامنی رنگ کے یہ آم 350 گرام تک وزنی ہوسکتے ہیں۔ ان میں دوسرے آموں کی نسبت 15 فیصد سے زائد شوگر کی مقدار ہوتی ہے۔ دوسری جانب بھارت کے مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والا کسان جوڑا جن کے نام رانی اور سنکلپ پریھار ہیں۔ یہ دونوں بتاتے ہیں کہ:” ہم دونوں کولکتہ سے مدھیہ پردیش ٹرین کا سفر کرکے واپس آ رہے تھے اور ایک دوسرے سے فصل کی باتیں کر رہے تھے کہ کون سی کھاد استعمال کریں اور کس قسم کی کھاد کو استعمال نہ کیا جائے تاکہ ہم کم وقت میں زیادہ منافع کما سکیں، ابھی ہم یہ باتیں کر ہی رہے تھے کہ ہمارے برابر بیٹھے ایک شخص نے بھی ہم سے فصل کے متعلق بات کرنی شروع کردی۔ ہمیں یہ تو نہیں معلوم کہ وہ کون تھا کہاں سے تعلق رکھتا تھا۔کہ: ” ہمارے پاس ایک قیمتی خزانہ ہے اور وہ ہماری زمین پر لگے ہوئے لال آم ہیں جن کو تم ہر وقت بُرا بھلا
کہتی رہتی ہو کہ یہ کیسے آم ہیں یہ کیا ہیں وغیرہ وغیرہ ۔۔ رانی تم اب واقعی رانی بن چکی ہو کیونکہ یہ آم جو ہمارے پاس ہیں ان کا نام میاں قاضی آم ہیں جو دنیا میں سب سے زیادہ مہنگا فروخت ہوتا ہے۔ ایک کلو آم کی قیمت 1 لاکھ 70 ہزار روپے ہے اور یہ پیسے رکھ لو کسی کو بتانا مت اور اب سے کوئی فصل دیکھنے آئے تو دھیان رکھنا کہ کوئی آم نہ توڑ کر لے جائے۔” رانی بتاتی ہیں کہ: ” اس دن سے آج تک ہم نے آموں کی خوب دیکھ بھال شروع کردی، پھر جیسے جیسے لوگوں کو معلوم ہوا کہ ہمارے پاس بہت مہنگا آم ہے تو بہت سے لوگ چوری کرنے آئے، کسی نے ہمیں دھوکہ دینے کی کوشش کی لیکن اب ہم نے ان آموں کی حفاظت کے لئے 7 قیمتی کتے اور ایسے گارڈز محافظ رکھ لئے ہیں جو آموں کے ساتھ ساتھ پوری زمین کی حفاظت کرتے ہیں۔” رانی بتاتی ہیں کہ: ” اس دن سے آج تک ہم نے آموں کی خوب دیکھ بھال شروع کردی، پھر جیسے جیسے لوگوں کو معلوم ہوا کہ ہمارے پاس بہت مہنگا آم ہے تو بہت سے لوگ چوری کرنے آئے، کسی نے ہمیں دھوکہ دینے کی کوشش کی لیکن اب ہم نے ان آموں کی حفاظت کے لئے 7 قیمتی کتے اور ایسے گارڈز محافظ رکھ لئے ہیں جو آموں کے ساتھ ساتھ پوری زمین کی حفاظت کرتے ہیں۔”