in

میری امی لبنانی تھیں جبکہ ابو پاکستانی لیکن دونوں کی ملاقات— سارہ خان کی زندگی حیران کن سچائیاں

میری امی لبنانی تھیں جبکہ ابو پاکستانی لیکن دونوں کی ملاقات— سارہ خان کی زندگی حیران کن سچائیاں

متعدد ڈراموں کو کامیاب بنانے والی سارہ خان نے ڈرامہ سیریل “بڑی آپا” سے اپنا کیرئیر شروع کیا- سارہ خان 2012 میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے منسلک ہوئیں۔

سارہ خان نے اپنی خوبصورتی اور اداکاری سے لوگوں کے دل جیتے، کچھ وقت ڈراموں سے دوری بھی اختیار کی لیکن ایک بار پھر ڈراموں میں جلوہ گر ہوتی نظر آئیں۔

سارہ خان کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ “میں اور میرے چاروں بہن بھائی مدینے میں پیدا ہوئے، میری امی لبنانی اور ابو پاکستانی ہیں اور میرے والد خطاط تھے اور وہ قرآن پاک لکھا کرتے تھے”-

سارہ کے والدین دو الگ الگ ممالک کے شہری ہونے کے باوجود آپس میں کیسے ملے- اس بارے میں سارہ کہتی ہیں کہ ” میرے امی ابو عمرہ کی ادائیگی کے دوران ملے تھے وہاں ابو نے امی کو پسند کیا شادی کی پیشکش کی اور ایک ڈیڑھ سال بعد شادی ہوگئی”-

سارہ خان اس وقت صرف 13 سال کی تھیں جب پاکستان آئیں اور یہاں عربی اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کے باوجود اردو اچھی آگئی- سارہ خان کی والدہ بھی اردو بولنا جانتی ہیں۔

سارہ خان کے مطابق وہ گھر میں اردو میں بات کرتی تھیں، والدہ کی وفات کے بعد وہ اور ان کے تمام بہن بھائی بہت زیادہ پریشان ہوگئے تھے لیکن اس سانحے کے تین ماہ بعد اپنے کام کو دوبارہ شروع کر دیا۔

سارہ خان گزشتہ سال مشہور گلوکار فلک شبیر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو کر پیا گھر سدھار چکی ہیں جہاں وہ ہنسی خوشی زندگی گزار رہی ہیں-

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایک سچا واقعہ

یہاں صحیح سیلاب آرہے ہیں.. ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے قوم پر برستے ہوئے انصاف کا مطالبہ کردیا