دل کاد ورہ پڑنے سے اچانک انتقال۔۔۔بالی ووڈ پر صف ماتم،مداح بھی غم سے نڈھال
معروف بھارتی سینئر اداکار متھیلیش چترویدی 67 سال کی عمر میں دل
کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق غدر، ایک پریم کتھا،
کوئی مل گیا اور ریڈی جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے متھیلیش چترویدی
کو دس دن قبل دل کا دورہ پڑا تھا اور انہیں ممبئی کے مضافاتی علاقے
کوکیلا بین دھیروبین امبانی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے
مطابق انہیں سانس لینے میں دشواری تھی اور ان کا علاج چل رہا تھا
، آج صبح 4 بجے دل کا دورہ پڑنے سے ان کا انتقال ہوگیا۔