in

ہر عروج کو زوال ہے : لاہور کے اپنے وقت کے مشہور بد معا ش باسو مرنے کے بعد اسکی بیوی کیا کام کرنے پر مجبور ہو گئی تھی؟ سبق آموز حقائق

ہر عروج کو زوال ہے : لاہور کے اپنے وقت کے مشہور بد معا ش باسو مرنے کے بعد اسکی بیوی کیا کام کرنے پر مجبور ہو گئی تھی؟ سبق آموز حقائق

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واہ مولا تیری قدرت ۔ مجھے یاد پڑتا ہے کہ عزیر بلوچ جیسے لوگ کسی زمانے میں لاہور میں بھی ہوا کرتے تھے ۔

وہ بھی اپنے سیاسی اثرورسوخ کی وجہ سے ہمیشہ قانون کو جوتے کی نوک پر رکھتے اور عام آدمی کی زندگی اجیرن کرتے۔ عاطف چودھری ‘ حنیفا بابا ۔

 ایسے کتنے ہی کردار تھے جو لاہور میں اہم سمجھے جاتے تھے مگرپھر کیا ہوا؟ ایک سے بڑھ کر ایک عبر ت ناک مو ت ۔حنیفا باباکو پولیس نے بتا یا

کہ    تمہا رے پاس آدھا گھنٹہ ہے تو اس کی شلوارگیلی ہو گئی تھی ۔ سینکڑوں لوگوں کی زندگی کی شمع بجھانے والا خو ف سے کانپ گیا ۔

اندرونِ شہر کا ایک اور  باسو انجام کو پہنچ گیا تو اس کی بیوی آخری سانسوں تک لوگوں کے گھروں میں کام کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالتی رہی ۔ سنا ہے عزیر بلوچ کے بچے بھی قابلِ رحم زندگی گزار رہے ہیں ۔انہیں ہر وقت آنے والے کل کی فکر کھاتی ہے

۔عزیر بلوچ کے لیے اس سے بڑی سزا اور کیا ہوسکتی ہے کہ اس کے بچوں کولوگ ترس کھا کر بھیک بھی نہ دیں۔ یقین مانیں ‘عزیربلوچ جیسے سستے لوگ کبھی اتنے اہم نہ ہوں اگر انہیں سیاسی پشت پناہی حاصل نہ ہو۔

جے آئی ٹی میں پیپلزپارٹی کی قیادت کا نام ہے یا نہیں اس کا فیصلہ بہت جلد ہو جائے گا ‘ مگر ایک بات طے ہے کہ پیپلزپارٹی پچاس سالوں میں لیاری کا قرض نہیں اتار سکی ۔ جتنی محبت لیاری نے پیپلز پارٹی سے کی بدلے میں بھٹو کی جماعت نے کیا دیا؟

امن‘ جو ہر شہری کا آئینی حق ہوتا ہے وہ بھی لیاری کو نصیب نہ ہوا ۔ عزیر بلوچ آخری دنوں میں پیپلز پارٹی سے تھوڑا ناراض تھا‘ میں نے اس سے سوال کیا ”لیاری میں پیپلز پارٹی اور عزیر بلوچ کتنے لازم وملزوم ہیں؟‘‘ کرمنل کا جواب چونکا دینے والا تھا:

لیاری پیپلزپارٹی سے مایوس ہوچکا ہے ‘میں اگر ساتھ نہ دوں تو اگلے الیکشن میں بلاول بھٹو بھی یہاں سے جیت نہ سکے۔ اور پھرعجب اتفاق ہوا کہ 2018ء کے الیکشن میں بلاول بھٹوزرداری لیاری سے ہار گئے ۔ بشکریہ نامور کالم نگار انجم فاروق۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سات کام جس سے وضو نہیں ٹوٹتا پر لوگ سمجھتےہیں کہ وضو ٹو ٹ گیا،مزید جانیں اس آرٹیکل میں

گھر میں خوشحالی لانے والی سات چیزیں