in

وہ بچوں کو بہتر سنبھالتی تھی ۔۔ جیون ساتھی چلا گیا مگر بچوں کے لیے جی رہے ہیں، مشہور شخصیات کے مشکل ترین لمحات

وہ بچوں کو بہتر سنبھالتی تھی ۔۔ جیون ساتھی چلا گیا مگر بچوں کے لیے جی رہے ہیں، مشہور شخصیات کے مشکل ترین لمحات

مشہور شخصیات ایسی بہت سی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں، لیکن ان کی نجی زندگی بھی سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہے۔

ارشاد بھٹی:

مشہور تجزیہ کار ارشاد بھٹی پاکستان کی مشہور شخصیات میں شامل ہیں۔ سیاسی پروگراموں میں ارشاد بھٹی کے دبنگ تجزیے اور طاقتور جملے ناظرین کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔

لیکن ارشاد بھٹی اس وقت شدید رنج اور افسردگی میں مبتلا ہو گئے جب ان کی اہلیہ کا۔رضائے الٰہی سے انتقال ہوا۔ بیوی بچوں کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزر بسر کرتے ہوئے اچانک جب یہ لمحہ آیا، تو ارشاد بھٹی کی آنکھوں میں آنسو تھے اور چہرے پر افسردگی۔

جب کبھی ٹی وی پروگرامز میں آتے تو ان کے چہرے سے وضح محسوس ہوتا کہ وہ ایسے دکھ میں مبتلا ہیں جس نے انہیں متاثر کیا ہے۔ اپنے کا احساس انہوں نے سما ٹی وی پر بھی کیا اور اپنی اہلیہ کے بارے میں بات کی، ساتھ ہی یہ دعا بھی کی کہ اے اللہ اہلیہ کے بعد بچوں کو سنبھالنے کی طاقت دے۔

عارف لوہار:

گزشتہ سال مشہور پنجابی گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ جہان فانی سے کوچ کر گئی تھیں، گلوکار ویسے تو اپنے نرم دل اور خوش اخلاق کی بدولت سب کے دلوں میں گھر کر جاتے ہیں لیکن ان اہلیہ کے انتقال پر مداح سمیت سوشل میڈیا صارفین بھی افسردہ ہو گئے۔

کیونکہ عارف اکیلے دکھ میں نہیں تھے بلکہ انہیں اپنا دکھ چھپا پر اپنے بچوں کو سنبھالنا تھا۔

آنکھوں میں آنسو لیے عارف کے بچے ماں کو الوداع کہہ رہے تھے، ایسے میں عارف نے اپنے جذبات پر نہ صرف قابو رکھا بلکہ بیٹے کو ساتھ ساتھ لے کر چلتے رہے۔

نواز شریف

اگرچہ پاکستان کی سیاسی شخصیات میں نواز شریف کا شمار ہر لحاظ سے کیا جاتا ہے، لیکن جب ان کی اہلیہ کا انتقال ہوا تو سب کے دل ان کے لیے موم ہو گئے۔

اہلیہ کلثوم نواز سے نواز شریف نے انتہا محبت کرتے تھے اور اہلیہ بھی انہیں باوجی کہہ کر مخاطب کرتی تھیں۔

لیکن اہلیہ جب آئی سی یو میں تھیں تو تب بھی نواز شریف ان سے بات کیا کرتے تھے اگرچہ وہ آگے سے جواب نہیں دیتی تھیں ، اس سب صورتحال کو دیکھ کر ان کی بیٹی شدید دکھ میں مبتلا ہو گئی تھی۔

بشریٰ اقبال:

عامر لیاقت کی سابقہ پہلی اہلیہ اور مشہور پوسٹ بشریٰ اقبال جنہوں نے میڈیا انڈسٹری میں اپنے منفرد انداز اور خوبصورت حجاب کی بدولت توجہ حاصل کی۔

نجی زندگی میں جب اونچ نیچ آئی تو بشری نے نہ صرف خود کو سنبھالا بلکہ بچوں کو بھی ٹوٹنے نہیں دیا۔

جب عامر لیاقت کے انتقال کی خبر ملی تو سرد خانے پہنچنے والوں میں بھی بشری اور ان کے بچے شامل تھے، آنکھوں میں آنسو ، دل میں ایک درد لیے بشریٰ سرد خانے پہنچی تھی جہاں انہوں نے اپنے سابق شوہر کا آخری دیدار کیا۔

بشری نے تمام تر اختلافات بھلا کر اپنے سابق شوہر کی مغفرت کے لیے دعا کی، جس وقت عامر کی قبر کشائی کی خبر گردش کر رہی تھی اس وقت بھی بشری نے مرحوم سابق شوہر کے لیے آواز اٹھائی، اور ہمت نہیں ہاری۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایک طرف سُسر اور دوسری طرف والد ۔۔ قبر کا کتبہ بھی ٹیڑھا ہو گیا، جانیے ان کے کتبے پر کیا لکھا ہے؟

’’ ہر مہینے کے ساڑے 65 لاکھ ‘‘وہ کونسی اداکارہ ہے جسے معروف کاروباری شخصیت نے ماہانہ تنخواہ پر بیوی بننے کی پیش کی؟